دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہرہ خان کا اپنے پیار کا اظہار

ماہرہ نے ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ” آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا، اورآپ ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ہیں”۔

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے دوست سلیم کریم کے لیے ایک بار پھر اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔

انسٹاگرام پر ماہرہ نے ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ” آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا، اورآپ ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ہیں”۔

ماہرہ نے اس خوبصورت پوسٹ کے نیچے ایک دل بھی بنایا اور ساتھ ہی اپنے دوست “سلیم کریم” کو ٹیگ کر دیا، جس پر ماہرہ کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان اس سے پہلے بھی سلیم کریم سے اپنی محبت کو اپنی خوش قسمتی کا نام دے چکی ہیں۔

گزشتہ سال اداکارہ ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو سیشن کے دوران بتایا کہ انہیں سلیم کریم سے محبت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس سے متعلق بیان کرنا مشکل ہے، پتہ نہیں وہ مجھے کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں وہ اس کی مستحق تو نہیں تھیں۔

میزبان ایچ ایس وائی نے جب اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ جب انہیں دیکھتی ہیں تو کیا احساس ہوتا ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ

“پتا نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو”۔

About The Author