مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صبا قمر اردو فلکس کی ویب سیریز کے لیے تیار

اداکارہ جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جلوہ گر ہوں گی

پاکستانی  اداکارہ  و  ماڈل  صبا  قمر  اب  ڈراموں  اور  فلموں  کے  بعد  ویب  سیریز  میں  بھی  نظر  آئیں  گی،  اداکارہ  نے  اردو  فلکس کی  ویب  سیریز کے  ساتھ معاہدہ  کرلیا۔

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر  نے  متعدد  ڈراموں  میں  اپنی  اداکاری  کا  لوہا  منوایا ،  اب  وہ جلد  ہی او  ٹی  ٹی  پلیٹ  فارم  اردو  فلکس پر

بھی دکھائی  دیں گی۔  سوشل  میڈیا  پر  یہ  خبر  گردش کر رہی ہے کہ صبا  قمر  نے اردو فلکس کی آنے والی ویب سیریز سائن کرلی ہے۔

اس پروجیکٹ کے ہدایتکار ثاقب خان  ہیں  جبکہ کہانی کے  بارے  میں  کہا  جارہا  ہے  کہ اس  میں رومانوی  پہلو  کے  ساتھ  ساتھ مزاح  کا  عنصر  بھی ہوگا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ صبا قمر کا ویب سیریز کا دوسرا پروجیکٹ ہوگا۔

وہ اس سے پہلے نعمان اعجاز کے ساتھ ایک ویب سیریز ’من جوگی‘ کی شوٹنگ مکمل کرواچکی ہیں۔

من جوگی کو ساجی گل نے تحریر کیا ہے ، جنہوں نے ڈرامہ سیریل او رنگریزا سے شہرت حاصل کی تھی۔

من جوگی جلد زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی جبکہ اردو فلکس کی ویب سیریز کی ریلیز کے بارے میں اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس بات میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ صبا قمر نے اپنے ہر پروجیکٹ میں خود کو منوایا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ویب سیریز میں اپنا جادو کیسے جگاتی ہیں

%d bloggers like this: