دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز بیٹے کی دلہن پر بازی لے گئیں

سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کو جنید صفدر کی اہلیہ سے زیادہ خوبصورت قرار دے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی اگرچہ لندن میں ہوئی لیکن اس موقعے پر

پاکستان میں مقیم مریم نواز کی تیاری دیکھنے لائق تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مریم نواز کی تصویر کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

مریم نواز بلاشہ ایک متاثر کن شخصیت کی مالک ہیں۔ خوش شکل ہونے کے علاوہ ان کا ایک منفرد انداز ہے

جس سے وہ محفل لوٹ لیتی ہیں۔ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث وہ اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں شرکت کے لیے برطانیہ تو نہیں جاسکیں

مگر بھرپور تیاری کے ساتھ تقریب میں ورچوئل شرکت کرکے میلہ لوٹ لیا۔

ٹوئٹر پر جنید صفدر کی شادی کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں موبائل فون تھام رکھا ہے

اور ویڈیو کال پر اپنی والدہ مریم نواز سے گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں مریم نواز کو خوب بناؤ سنگھار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر صارفین نے مریم نواز کے بیٹے کی خوشی میں شرکت کے اس انداز کو بہت پسند کیا۔

جنید صفدر کے نکاح کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خود موبائل میں نظریں جمائے بیٹھے ہیں جبکہ دلہن کچھ افسردہ دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک صارف نے تصویر پر تبصرے میں جنید صفدر کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے

لکھا کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی ساس آپ سے زیادہ خوبصورت ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے بیٹے کی شادی والے دن انہیں ٹوئٹر پر مبارکباد بھی دی تھی

About The Author