یوکرائن کا طیارہ کابل سے مبینہ طور پر ہائی جیک کرلیا گیا ہے۔
روسی خبر ایجنسی نے یوکرائن کے ڈپٹی وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہےکہ طیارہ کابل میں یوکرینی شہریوں کو لینے کے لیے گیا تھا،طیارہ نا معلوم مسافروں کو لے کر ایران کی طرف گیا ہے،طیارے پر نامعلوم مسلح افراد بھی سوار ہیں۔
ڈپٹی وزیر خارجہ یوکرائن نے کہا کہ شہریوں کو نکالنے کی انکی 3 کوششیں نا کام ہوئیں ، انہوں نے کہا ہمارے شہریوں کو کابل ایئر پورٹ کی طرف نہیں آنے دیا جا رہا،۔
میڈیا رپورٹس میں دوسری طرف ایران کی طرف سے کہا گیاہے کہ ان کے ہان کوئی طیارہ آیا ہی نہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ