مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اولمپیکس ایسوسی ایشن کیخلاف مختلف سپورٹس فیڈریشنز میدان میں آ گئیں

جبکہ پی او اے نے متوازی تنظیموں کے مطالبات بے بنیاد قرار دے دیے

پاکستان اولمپیکس ایسوسی ایشن کیخلاف مختلف سپورٹس فیڈریشنز میدان میں آ گئیں

لاہور میں بھرپور احتجاج کیا گیا

جبکہ پی او اے نے متوازی تنظیموں کے مطالبات بے بنیاد قرار دے دیے

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر سایہ پی او اے کی متوازی تنظیموں نے پاکستان اولمپیکس ایسوسی ایشن کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا

احتجاج میں سائیکلنگ، کراٹے، باکسنگ اور اتھلیٹک فیڈریشن کے نمائندگان نے شرکت کی

مظاہرین نے کہا حکومت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ عارف حسن پرفارم نہیں کر سکتے

آصف ڈار،، سپورٹس آرگنائزر ،، ” اولمپک چارٹرڈ میں لکھا ہے کہ یوتھ ڈیویلپمنٹ نیشنل اولمپک کمیٹی کی زمہ داری ہے،،، جنرل عارف حسن کو اب خود سے مستعفی ہوجانا چاہئے”

اتھلیٹس نے بھی اولمپیکس میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار پی او اے کو قرار دیا

 کھلاڑی، سترہ سال سے انہوں نے کچھ نہیں کیا،، کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کیا جاتا

پی او اے کے صدر عارف حسن نے ورچوئل پریس کانفرنس میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے

حکومت سے مزید تعاون کی درخواست کی ہے

عارف حسن،،، صدر پی او اے ،،، ” وزیراعظم عمران خان کو دونوں اطراف کا موقف سننا چاہیے تھے،،،، یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ کس کی کیا ذمہ داری ہے

بلیم گیم سے پہلے کس کی کیا ذمہ داری وہ جاننا بھی بہت ضروری ہے”

صدر پی او اے کے مطابق سپورٹس بورڈ کے آئین میں تحریر ہے کہ سپورٹس ڈوویلپمنٹ ان کی اپنی ذمہ داری ہے

%d bloggers like this: