دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: مکان سےخاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

علاقہ پولیس کےمطابق مقتولہ کو مبینہ طور پرشوہرنے تشدد کربعدقتل کیا۔۔۔

کراچی کے علاقے فرنٹیئرکالونی میں مکان سےخاتون کی تشددزدہ لاش ملی۔۔

پولیس کےمطابق شوہرنےگھریلولڑائی پراہلیہ کوقتل کیا۔۔۔نیوکراچی کےعلاقے میں مبینہ

طورپراہلیہ نے سابق شوہرپرتیزاب پھینک دیا۔۔۔زخمی نوجوان برنس وارڈ میں زیرعلاج ہے۔۔۔

اورنگی ٹاون فرنٹیئر کالونی میں گھرسےخاتون کی لاش ملی۔۔۔

علاقہ پولیس کےمطابق مقتولہ کو مبینہ طور پرشوہرنے تشدد کربعدقتل کیا۔۔۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کےمطابق شوہر نے گھریلو لڑائی پر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔۔۔

نیوکراچی کےعلاقے ناگن چورنگی کےقریب سابق اہلیہ نے نوجوان پر مبینہ طورپرتیزاب پھینک دیا۔۔۔

تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے نوجوان کو سول برنس وارڈمیں طبی امداد دی جارہی ہے۔۔۔

پولیس کےمطابق اہل خانہ نےالزام عائدکیاہےکہ مبینہ طور پر سابقہ بیوی نے دھوکے سے بلایا ۔۔۔

خاتون دوبارہ شادی پراصرارکررہی تھی ۔۔۔انکارپرتیزاب پھینکا۔۔۔

نیوکراچی پولیس کےمطابق ملزمہ نے واقعہ کے فوری بعد نیو کراچی تھانے پہنچ کر سابقہ شوہر پرتیزاب پھینکنے کا الزام عائد کیا ۔۔۔

پولیس کوشبہ ہےکہ ملزمہ نے سابق شوہر پر تیزاب ڈال کر اس ہی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی سازش کی ۔۔۔

متاثرہ نوجوان کےبیان کےبعدمقدمہ درج کیا جائے گا۔۔۔

About The Author