دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھرمیں 20 کروڑ 55 لاکھ سے زائد افراد کرونا سے متاثر

جبکہ 43 لاکھ 37 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار

سے بڑھ گئی جبکہ 43 لاکھ 37 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی

تعداد 18 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 35 ہزار 636 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 29 ہزار 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 63 لاکھ 70 ہزار 429 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 410 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں 59 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 52 ہزار 565 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 65 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں

اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 241 ہے۔ برطانیہ میں 61 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں

اور ایک لاکھ 30 ہزار 607 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ

آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال 24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے

25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو

کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

About The Author