اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ملک بھر میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 934 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 68 ہزار 195، اسلام آباد

میں 92 ہزار 233، بلوچستان میں 31 ہزار 341، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 347 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 43 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 292 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 6 ہزار 316، خیبرپختونخوا 4 ہزار 604، اسلام آباد 824، گلگت بلتستان 161، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 658 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

%d bloggers like this: