مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ جب سے کیمرا ایجاد ہوا ہے، جادو اور معجزے ہونا بند ہوگئے ہیں۔
میں خود جادو، معجزات، جن بھوت یعنی مابعد الطبیعات پر یقین نہیں رکھتا۔
کیمرے نے بہت عرصے تک معجزات کو روکے رکھا۔ پھر فوٹوشاپ اور ویڈیو ایڈیٹنگ سافٹ وئیر آگئے۔
ایک بار پھر معجزے ہونے لگے۔
"معجزے” یا کرامت کی حقیقت جاننے کا طریقہ اس کی تصویر یا ویڈیو دیکھنا نہیں بلکہ خود موقع پر پہنچ کر مشاہدہ کرنا ہے۔
جتنا میں شیعوں کو جانتا ہوں، کسی کو جادو نہیں آتا۔ کم از کم میں نے نہیں دیکھا۔
نظربندی یا ایمان کی دولت سے آنکھیں چندھیانے کی فقط باتیں ہوتی ہیں۔ ہزاروں کے مجمع میں بھی چند ایک غیر جذباتی لوگ نکل ہی آتے ہیں۔
تو جب ایک غیر جذباتی، بقول شخصے سال کے گیارہ ماہ بیس دن کا "ملحد” اور معجزات کا منکر کسی مشاہدے پر حیرت کا اظہار کرے تو دوستوں کو اس کا سراغ لگانا چاہیے۔
شیعہ کہتے ہیں کہ امام حسین کی قبر کی مٹی سے بنائی گئی تسبیح عاشور کے دن عصر کے وقت سرخ ہوجاتی ہے۔
اہلسنت، دوسرے مذاہب کے پیروکاروں اور فری تھنکرز کے لیے یہ بہت بڑا جھوٹ ہے۔
یوٹیوب کی ویڈیوز میں ضرور ایڈیٹنگ کی گئی ہوگی۔ تصویریں فوٹوشاپ کی گئی ہوں گی۔
دوستو، سمجھ دار دوستو، زندگی میں چند گھنٹے ایک عظیم "جھوٹ” کو بے نقاب کرنے میں صرف کردو۔
عاشور کے دن صبح سے جاکر امام بارگاہ میں بیٹھ جانا۔ تسبیح پر نظر رکھنا۔ ویڈیو بناتے رہنا۔ کسی شیعہ کو لال رنگ قریب مت لانے دینا۔
کلمہ پڑھتے رہنا تاکہ کوئی جادو اثر نہ کرے۔
"جھوٹ” کھل جائے گا۔ شیعہ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔ مبشر علی زیدی جیسے شیعہ ملحد کبھی اس بارے میں بات نہیں کرسکیں گے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر