دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ: کرونا، ایک ہزار317 مریضوں کی حالت تشویشناک قرار

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 2174 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا قرار دیے جانے والے

کرونا وائرس کے مزید 2174 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ

صوبےمیں اب تک 4 لاکھ 3 ہزار947 مثبت کورونا کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے مزید 40 متاثرہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں

جس کے بعد عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہزار275 ہوگئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت صوبے میں ایک ہزار317 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے جب کہ 107 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ

کراچی میں کورونا کے ایک ہزار 245 نئے مثبت کیسزرپورٹ ہوئے ہیں

جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار522 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے ضلع شرقی میں 406، ضلع جنوبی

میں 299، ضلع وسطی میں211، ضلع کورنگی میں 153، ضلع ملیر

یں 107 اور ضلع غربی میں 69 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

About The Author