مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی :ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

کراچی: سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

کراچی

سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

بحری جہاز کے اطراف سے ریت کو نکالا جا رہا ہے۔

جہاز کو نکالنے کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کے پی ٹی کی مشینری کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز سمندر میں طغیانی کے سبب آپریشن روک دیا گیا تھا۔

وزارت میری ٹائم نےسی ویو پرپھنسے جہاز کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے اسے قبضے میں لینا کا فیصلہ کیا تھا۔

جہاز ہینگ  ٹانگ  77 کے کپتان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیاہے۔

بحری جہازہینگ ٹانگ77کو سی وردی نہ ہونے پر پاکستان

مرچنٹ آرڈیننس 2001 کے تحت کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

کپتان کولکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ جہاز کا نیوی گیشن اور مشینری کا نظام خراب ہے۔

خراب جہاز انسانی جان اور املاک کے لئے نقصان دہ ہے۔

جہازکوتسلی بخش رپورٹ کے بعدچھوڑدیا جائےگا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جہاز کےکپتان اور مالک کو دستاویزات پیش کرنے کا کہا گیا تھا۔

اور کہا گیا تھا کہ یہ واضح کریں کہ جہاز فٹنس کے اعتبار سے بالکل ٹھیک ہے

اور سمندرمیں چلنے کے قابل ہے۔ لیکن ان کی جانب سے کوئی دستاویزات اورتفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 19 جولائی کی شب بحری جہاز ہینگ ٹانگ 77 انجن کی

خرابی اور تیز ہواؤں کے باعث سی ویو پر آکر پھنس گیا تھا۔

%d bloggers like this: