دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عدنان صدیقی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگے

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

پاکستانی اداکار نے اپنے  انسٹاگرام  پر کورونا سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ

اب میں بلکل ٹھیک ہوگیا ہوں، قرنطینہ  میں میں  نے لکھا، مطالعہ کیا اور تھوڑا بہت خود پکا کر بھی کھایا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عدنان صدیقی نے لوگوں سے غیر ضروری مشورے نہ دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ  26 جولائی کو  نامور پاکستانی اداکار میں کورونا کی  تشخیص ہوگئی تھی۔

کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا  کہ

آخر کار کرونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عدنان صدیقی نے کورونا  ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کر لیا تھا۔

اداکار کی پوسٹ پر مداحوں سمیت کئی ساتھی اداکاروں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی تھی۔

About The Author