دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کبریٰ خان کے چہرے کی کتنی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں؟

اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے چہرے کی متعدد ہڈیاں اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے چہرے کی متعدد ہڈیاں اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔

کبریٰ خان کی انسٹا گرام پر ایک انٹرویو سے لی گئی مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے

جس میں کبریٰ خان اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے سے متعلق بتا رہی ہیں۔

کبریٰ خان کا وائرل ہوتی انسٹا ویڈیو میں بتانا ہے کہ ’جب وہ 17 یا 18 سال کی تھیں تو اُن کے ساتھ ایک حادثہ پیش آ گیا تھا

جس میں اُن کے چہرے کی ہڈیاں اندر سے کِرچی کِرچی ہو گئی تھیں۔‘

کبریٰ خان کا بتانا ہے کہ ’اُن کے چہرے کے بائیں جانب ناک، گال اور آنکھ کے اوپر کی ہڈیاں ابھی بھی اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں

اپنے چہرے کی ہڈیوں کو لے کر وہ بہت خوفزدہ بھی رہتی ہیں۔‘

اس شو میں معروف اداکار ہمایوں سعید بھی بطور مہمان شریک ہیں جو کبریٰ خان کے اس بیان پر کہہ رہے ہیں ک

 

شوبز کی ایک اور جوڑی کی راہیں جدا ہوگئیںhttps://dailyswail.com/2020/02/20/21148/

اُن کے چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ کر اور بھی خوبصورت ہو گئی ہیں۔

About The Author