پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ چھا گئی ہیں۔
ہم ٹی وی کا میگا سیریل’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ریلیز ہوتے ہی ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
یوٹیوب پر دو دن کے دوران تادم تحریر 25لاکھ کے قریب لوگوں نے اسے دیکھا ہے۔
ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔
اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔
مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘
ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔
ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔
ماہرہ اور اداکارہ کبریٰ خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی مداحوں مثبت رد عمل آ رہا ہے۔
دونوں اداکاراؤں کے مداحوں نے ڈرامے میں اپنے پسندیدہ مناظر کو ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹائم لائنز پر شیئر کیا ہے۔
عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ
ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،