اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہرہ خان کا’ہم کہاں کے سچے تھے‘ چھاگیا

یوٹیوب پر دو دن کے دوران تادم تحریر 25لاکھ کے قریب لوگوں نے اسے دیکھا ہے

پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ چھا گئی ہیں۔

ہم ٹی وی کا میگا سیریل’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ریلیز ہوتے ہی ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

 یوٹیوب پر دو دن کے دوران تادم تحریر 25لاکھ کے قریب لوگوں نے اسے دیکھا ہے۔

ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔

 اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘

ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔
ماہرہ اور اداکارہ کبریٰ خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی مداحوں مثبت رد عمل آ رہا ہے۔

دونوں اداکاراؤں کے مداحوں نے ڈرامے میں اپنے پسندیدہ مناظر کو ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹائم لائنز پر شیئر کیا ہے۔

عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ

ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔

%d bloggers like this: