نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور: پنجاب بھر میں قیدیوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور

پنجاب بھر میں قیدیوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب کی جیلوں کی بیرکس کھولنے اور بند کرنے کے لیے مینوئل تالہ بندی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

اور جیلوں کی بیرکس کو کمپیوٹرائزڈ سینٹرل لاک اپ سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں نئے سسٹم کے نفاذ کا حکم جاری کر دیا۔

شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ بیرکس میں مینوئل تالا بندی ختم کر کے کمپیوٹرائزڈ تالے لگوائے جائیں گے

اور بیرکس کو بند کرنے اور کھولنے کے لیے ایک بٹن استعمال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بیرکس میں قیدیوں کے داخلے اور اخراج کے وقت کیمروں سے مانیٹرنگ بہتر ہو گی۔

About The Author