محکمہ صحت پنجاب نے 30 جون 2021 کے لاک ڈاؤن آرڈر میں توسیع کردی
لاک ڈاؤن آرڈر اگست یعنی این سی او سی کی نئی ہدایات تک نافذ رہے گا۔
اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے کہا ہے کہ تمام کاروباری مراکز کے اوقات رات 10 بجے تک ہوں گے جبکہ
مزارات پر صرف ویکسینیٹڈ لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔
سارہ اسلم نے کہا کہ سرکاری و نجی دفاتر 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کر سکتے ہیں جبکہ تمام میڈیکل سروسز
فارمیسیز، طبی مراکز صحت اور ویکسینیشن سینٹرز بروز اتوار کام کرسکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ، تندور، بیکری گروسری کریانہ اسٹور، ڈیری شاپس اور سویٹ شاپس بروز اتوار کام کرسکتی ہیں۔
سارہ اسلم نے کہا کہ اِن ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ رات 12 بجے تک جاری رہ سکے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اِن ڈور شادی کی تقریب میں 200 اور آؤٹ ڈور میں 400 کی اجازت ہوگی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب