مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار

30 بور پسٹل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ نے دوران گشت مشکوک شخص کی تلاشی لی۔تلاشی کے نتیجے میں پولیس تھانہ سٹی نے ملزم ریاض حسین

ولد محمد بخش قوم ببر سکنہ پیر عادل سے پسٹل 30 بور بمع 5 عدد گولیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان۔
لاری اڈاہ اور گرد و نواح میں منشیات فروخت کرنے والا سابقہ ریکارڈ یافتہ مشیات فروش منشیات کی بھاری مقدار سمیت گرفتار، مقدمہ درج تفتیش شروع۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی کے علاقہ لاری اڈاہ اور گردونواح میں چرس اور ہیروئن فروخت کرنے والا منشیات فروش شمس اسلام عرف شملہ

ولد غلام رسول قوم زائیوال کو چرس اور ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ گدائی رانا محمد اقبال نے بتایا کہ منشیات فروش شمس اسلام کے خلاف بہت ساری

عوامی شکایات موصول ہو رہی تھی ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول کی بہترین سپرویژن کی بدولت بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف بہترین کاروائی عمل میں لاتے ہوئے

ملزم کو 3 کلو چرس اور 1120 گرام ہیروئن سمیت موقع پر گرفتار کر لیا۔ ملزم شمس اسلام نے دوران تفتیش بتایا کہ

وہ چرس اور ہیروئن کی پڑیاں بنا کر چرس اور ہیروئن پینے والوں کو فروخت کرتا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ گدائی نے مزید بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصروں کے خلاف ڈی پی عمر سعید ملک کی ہدایت پر خصوصی مہم شروع ہے

منشیات سے پاک معاشرہ کے قیام اور نواجوں نسل کو تباہ کرنے والے عناصروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے


ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ گدائی کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی کے تفتیشی آفیسر ساجد ASI کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی

کاروائی کے نتیجے میں ملزم عبدالرشید ولد رحیم بخش قوم حجانی سکنہ بزدار کالونی کو ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ گدائی میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح شہر کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم میونسپل سروسز کو چیک کیا۔

مختلف مقامات کے پیدل وزٹ کے دوران انہوں نے افسران کو معاملات بہتری کی ہدایات بھی جاری کیں۔

چیف آفیسر کارپوریشن جواد گوندل، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید، ڈی جی پی ایچ اے تنویرمرتضی

سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اسد چانڈیہ اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔کمشنرنے بلاک8،7،4،3 اور مانکہ کینال کا دورہ کیا.

وہ پاکستانی چوک،کمہاراں والا گول باغ،پل پیارے والی،چوک چورہٹہ اور فوارہ چوک بھی گئے

اور اہم شاہراہوں پر گرین بیلٹس کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

بنیادی ضروریات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنایا جائے.ہر محکمہ عوامی فلاح و بہبود کو مقدم سمجھے،دئیے گئے

اہداف کو بوجھ نہ سمجھا جائے اورروٹین ڈیوٹی کے ساتھ گرین بیلٹس کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے.

کمشنر نے پرانی ٹینکی سے دعا چوک کا بھی معائنہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے مسائل بھی دریافت کئے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی،سیوریج کے مسائل شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث ہوتے ہیں انہیں فوری حل کیا جائے.

گرین بیلٹس کو جاذب نظربنانے کے ساتھ میونسپل سروسز میں بہتری لائی جائے۔کمشنر نے کہا کہ

پل ڈاٹ پر ٹریفک کی بھرمار ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ یہاں ٹریفک رولز کی پاسداری یقینی بنانے کے لئے منظم حکمت عملی بنائی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے نواحی علاقہ شادن لنڈ کے دورہ کے دوران زیر تعمیر گورنمنٹ ڈگری کالج اور رورل ہیلتھ سنٹر کی عمارت کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ضلع ڈیرہ غازی خان میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کرا رہی ہے

ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہیں کہ ہم تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دیں.اچھے میٹریل کی دستیابی کو یقینی بنائیں.

انہوں نے کہاکہ ڈویلپمنٹ میں کوالٹی پر کمپرومائز نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کی بدولت ہم اعلی تعمیراتی معیار پر پورا اترسکتے ہیں

تمام افسران متواتر ڈویلپمنٹ ورکنگ کو چیک کرتے رہیں اور کوتاہیوں کی بھی نشاندہی کرتے رہیں۔

آر ایچ سی کی نو تعمیر کردہ عمارت کے معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کوروناویکسین سنٹر کابھی دورہ کیا

اور لوگوں سے ویکسین کی دستیابی بارے معلومات لیں۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول محمد اکرم نعیم بھروکا اور ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب کی خصوصی ہدایات پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ

اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے اپنی موبائل ٹیم کے ہمراہ ضلع مظفرگڑھ کے مختلف مقامات پر ڈرائیوروں، ڈاکٹرز، بینک منیجرز اور شہریوں کو پریشر ہارن کے نقصانات، روڈسیفٹی

ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کی افادیت، کورونا ایس او پیز اور پی ایچ پی ہیلپ لائن 1124 کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیئے اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے.

انہوں نے لاری اڈا، گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی، میزان بینک، پبلک پلیسز، فیلڈ آفس نمبر 5 اور ڈی ایچ کیو ضلع مظفرگڑھ اور دیگر مختلف مقامات پر لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ

ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں ہائی ویز پر لگے ہوئے ٹریفک سائن بورڈز کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے

ڈرائیونگ کریں ون ویلنگ سے بھی اجتناب کیا جائے موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کیا جائے.

انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ نے کہا کہ پیٹرولنگ پولیس ایک مددگار فورس ہے لہذا ہائی ویز پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 پر کال کرکے مدد لی جا سکتی ہے

پیٹرولنگ پولیس کے جوان چوبیس گھنٹے لوگوں کی مدد کے لیے ہائی ویز پر موجود ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان عمران رشید نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شہری ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں

موجودہ دور میں ہیلمٹ کی اہمیت مسلمہ ہے،اس کے استعمال سے ہم حادثات سے بچ سکتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پل ڈاٹ پر ہفتہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے

آگاہی مہم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری ہیلمٹ کی افادیت بارے حکومت پنجاب کے پیغام کو عام کرے

خود ہیلمٹ استعمال کرے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں اسی لئے ہم نے ہیلمٹ کے استعمال بارے مہم شروع کی ہے۔

اس موقع پر انسپکٹر آصف شاہ،ٹریفک وارڈنز عبدالرحیم،غلام فرید،فرحت شاہ اور سٹاف بھی موجود تھا۔مہم کے دوران شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔


ڈیرہ غازیخان۔

اہم ڈیوٹی کے دوران فرائض منصبی ادا کرنے میں غیر ذمہ دارانہ اور سستی برتنے

طمع نفسانی کی خاطر کرپشن اور اختیارات کا ناجاٸز استعمال کرنے پر ایک اہلکار جبری ریٹائرڈ جبکہ دوسرے کو نوکری سے ڈسمس کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے دوران سماعت الزام ثابت ہونے پر دو ہیڈ کانسٹیبلان کو مختلف سزاٸیں دیں۔

ہیڈ کانسٹیبل عزادار حسین گھڑ سوار نے اہم ڈیوٹی کے دوران غیر ذمہ داری سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ

سستی اور لاپرواہی برتی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی

اور اس کے علاوہ پولیس اہلکار پر گھوڑوں کے چارہ میں خوردبرد کرنے کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے جبری ریٹائرڈ کر دیا۔

اسی طرح تھانہ سٹی میں تعینات محرر ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف کو رشوت لینے اور طمع نفسانی کی خاطر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نوکری سے ڈسمس کر دیا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ محکمہ میں غیر ذمہ داران ،

کرپشن، طمع نفسانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

جبکہ فورس کے مورال میں اضافے اور نظم و ضبط میں بہتری کے لۓ تمام تر اقدامات کۓ جاٸیں گے

انہوں نے کہا کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاران کو نشان عبرت بنایا جاۓ گا آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

پولیس اہلکاران کو سزاٸیں دینے کا مقصد صرف اور صرف ان کی اصلاح کرنا ہے۔


ڈیرہ غازیخان۔

کرپشن کرنے اور عوامی شکایت پر ایس ایچ او تھانہ دراہمہ غزال حیدر کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ دراہمہ غزال حیدر پر الزام عائد کیا گیا کہ

اس نے مزمل، شہزاد، دلشاد، راشد کو چھوڑنے اور دیگر سامان واپس کرنے پر رشوت لی۔

جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دراہمہ کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا۔

ایس ایچ او تھانہ دراہمہ کے خلاف لگائے گئے الزامات کی باقاعدہ انکوائری ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کر رہے ہیں۔

دوران انکوائری الزام ثابت ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے ڈیرہ غازی خان،تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کے طوفانی دورے کئے

انہوں نےافسران کے ہمراہ پورا دن فیلڈ میں گزارا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان احمد حسن رانجھا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کی کوالٹی اور کام کی رفتار چیک کی
ڈپٹی کمشنر نے نئے ترقیاتی منصوبوں کی مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بارتھی میں بنک آف پنجاب،ریسکیو 1122 سنٹر، ٹی ایچ کیو قبرستان ، نادرا سنٹر،بی ایم پی تھانہ اور سپورٹس سٹیڈیم،ٹورسٹ ریزارٹ

احساس کفالت سنٹر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نےچوکی والا زین روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ڈی سی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کا بھی دورہ کیا۔

ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے تونسہ میں فیملی پارک،کمال پارک،پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔

یونیورسٹی آف تونسہ اور ریسٹ ہاؤس کی مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیوٹا سنٹر،سپورٹس کمپلیکس تونسہ کا بھی معائنہ کیا

انہوں نے شادن لنڈ میں بوائز ڈگری کالج اور آر ایچ سی کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ضلع ڈیرہ غازی خان میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کرا رہی ہے

ہماری بھی زمہ داری بنتی ہیں کہ ہم تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دیں،اچھے میٹریل کی دستیابی کو یقینی بنائیں،ڈویلپمنٹ میں کوالٹی پر کمپرومائز نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کی بدولت ہم اعلی تعمیراتی معیار پر پورا اترسکتے ہیں،تمام افسران متواتر ڈویلپمنٹ ورکنگ کو چیک کرتے رہیں

اور کوتاہیوں کی بھی نشان دہی کرتے رہیں۔

مراکز صحت کے معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کوروناویکسین سنٹر کابھی معائنہ کیا

اور لوگوں سے ویکسین کی دستیابی بارے بھی معلومات لیں۔

%d bloggers like this: