کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں سندھ کے محکمہ وائلد لائف نے سرکس پر چھاپا مار
کر نمائش کے لیے رکھے گئے نایاب جنگلی جانور تحویل میں لے لیے۔
سرکس مالک کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے نتیجے میں بیش قیمتی جنگلی جانور برآمد کیے گئے۔
تحویل میں لیے گئے جنگلی جانوروں میں نایاب فشنگ کیٹ، سائیوٹ کیٹ، پارکو پائین، لومڑی اور دیگر جنگلی حیات شامل ہیں۔
وائلڈ لائف حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکس انتظامیہ جنگلی جانوروں کی نمائش لگا کر پیسہ کماتی تھی۔
دوران کارروائی سرکس انتظامیہ سے لائسنس اور اجازت نامہ طلب کیا گیا
جو مبینہ طور پر وہ پیش نہیں کرسکے۔
چھاپہ مار ٹیم نے سرکس سے تحویل میں لیے گئے تمام جنگلی جانوروں کو اپنے دفتر منتقل کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نایاب اور بیش قیمت جانوروں کو خراب حالت میں رکھنا اور ان کی نمائش لگانا غیرقانونی ہے۔
برآمد کیے گئے جانوروں کو ان کے اصل مسکن میں چھوڑا جائے گا۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے نایاب جنگلی جانور کہاں سے اور کس طرح حاصل کیے
اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ گرفتار شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،