نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جمہوریت کے لیے عظیم جدوجہد جاری رکھیں||مبشرعلی زیدی

شاید آپ جانتے ہوں کہ سینئر صحافیوں کے کالم رکنے کا آغاز بعد میں ہوا، اس سلسلے میں سب سے پہلے جنگ میں میری کہانی بند ہوئی۔ یعنی منظم سنسرشپ کا پہلا شکار میں تھا۔میرا جواب ہے، نہیں۔
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے گمان ہے کہ اعلیٰ نظریات، بڑے آدرش، عظیم وچار اور شاندار خیالات رکھنے والے دوست سمجھتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت قائم ہے اور مبشر علی زیدی نام کے باولے نے ایجنسیوں کے اشارے پر کسی طالع آزما جرنیل کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دے ڈالی ہے۔
چار دن پہلے میں نے جو لکھا، اس کے بعد بعض دوستوں نے نیت پر شک کیا۔ کچھ پھکڑ پن پر اتر آئے۔ چند ایک نے دماغی حالت پر شبہ کیا۔ جو زیادہ ہمدرد تھے، انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ میں مذاق کررہا ہوں۔
گویا کوئی رائے رکھنا اور اسے ظاہر کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ بندہ دشمنوں سے لڑ لے لیکن دوستوں سے تو لڑا بھی نہیں جاسکتا۔
عرض ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے ہی نہیں۔ اس تحریر کے ساتھ میری پرانی فیس بک پوسٹس کے عکس ہیں۔ ایک نظر ان پر ڈال لیں۔ میں پہلی بار یہ بات نہیں کررہا۔
بہت سے لوگ اس پردے دار مارشل لا کو پہچان نہیں پارہے۔ جو پہچان گئے ہیں، وہ بھی کچھ تاخیر سے۔ میں تو اولین لوگوں میں سے تھا جنھوں نے نقاب پوش آمریت کا نام لیا۔
شاید آپ جانتے ہوں کہ سینئر صحافیوں کے کالم رکنے کا آغاز بعد میں ہوا، اس سلسلے میں سب سے پہلے جنگ میں میری کہانی بند ہوئی۔ یعنی منظم سنسرشپ کا پہلا شکار میں تھا۔
کیا سنسرشپ ختم ہوگئی؟ یا کسی میں اس کی خلاف ورزی کی جرات بھی پیدا ہوئی؟
کیا سیاسی جماعتیں، صحافی اور صحافتی تنظیمیں، انسانی حقوق کے ادارے، باضمیر جج اور عدالتیں، طلبہ، استاد، وکلا، دانشور اور ایکٹوسٹس مل کر بھی الیکشن میں دھاندلی روک سکے؟
May be an image of ‎one or more people and ‎text that says '‎Zaidi Ali Mubashir 2018 10, Aug بھی جحج میں استعفا جنرل مارشل لگا رکھا لیکن اعلان کرنےا حوصلہ نہیں نےپی سی اوکا حلف اٹھائے بغیرہار مان لی دینےکا حوصلہ نہیں کڑی سنسرشپ نہیں یهایک بے حوصلہ معاشرےکی سھیکہانیہے لیکن کسی اخبار چینل میں خلاف ورزی کا حوصلہ 651 Shares 128 Comments 36‎'‎‎
جو سادہ دل دوست سمجھتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہے، وہی خفا ہوکر کہہ سکتے ہیں کہ مارشل لا کو آواز مت دو۔ حقیقت یہ ہے کہ میں کہہ رہا ہوں کہ مارشل لا تو لگا ہوا ہے۔ لیکن اس مارشل لا کی قیادت نااہل ہے۔ اس کی ٹیم احمقوں کا ٹولہ ہے۔ اس کی کٹھ پتلی پاگل ہے۔
ملک ڈوب رہا ہے اور بہت تیزی سے ڈوب رہا ہے۔ اچھی بات تو یہی ہوگی کہ شفاف الیکشن ہوں اور باشعور سیاسی قیادت اقتدار میں آکر حالات درست کرے۔ لیکن آپ سوچ کر بتائیں، ایسا ہونے کے کتنے فیصد امکانات ہیں؟
May be an image of ‎one or more people and ‎text that says '‎Zaidi Ali Mubashir 2018 17, Apr ایک سخت مارشل وہتھا تھا جنرل ایوب نے لگایا۔ اس میں آئین منسوخ کردیاگیا تھا- رقاص عدلیہ اشاروں ناچتی رہی- ایک ظالم مارشل ضیا نے لگایا- اس میں آئین معطل منتخب وزیرا پھانسیکی سزا سنائی- جنرل مشرف نے کایااسنےمارشللاکانام تک نہیں لیا۔ طوائف عدلیہ نے اسے ایک نادیدہ مارشل نہیں نے لگایا ہے۔ آئین موجود ہے، پارلیمان موجود ہے، جمہوریت موجود ہے۔ لیکن بھانڈ عدلیہ اور میڈیا سنرشپ اسکا کھول رہی ہے۔ میں دھوکے 604 Shares 169 Comments 20‎'‎‎
میری ناقص رائے یہ ہے کہ ملک کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے فوج کے اندر سے تبدیلی ضروری ہے۔ عبدالوحید کاکڑ جیسا کوئی جرنیل سامنے آئے، جو حالات کم از کم اس نہج پر پہنچادے جہاں سے آگے سویلین قیادت ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لے۔
ہاں، یہ سوال معقول ہے کہ کوئی جرنیل اپنے ادارے کے خلاف کیوں اقدام کرے گا۔ میرا خیال ہے کہ ملک کی خاطر ایسا کرنا چاہیے۔
May be an image of ‎one or more people and ‎text that says '‎Zaidi Ali Mubashir 2020 17, Oct پتلیکی ڈورکٹ انتخابات ہوں ایک صورت ہےکہ جنرل باجوه استعفا جائےگی تماشا خودہی انقلاب آئے۔ انہونی بات نہیں۔ ماضی میں نے مشرف رخصتکیا تھا- اب بھی بڑھے۔ دوسرا اور ساتھ جرنیل ایسا یعنی جنرل باجوہ اور عمران عمرانخان ہیں اوریہ سلسلہ نہیں 1.1K تیسری صورت گالیاں کھاتی نہیں چاہیں گے۔ Shares 122 Comments 21‎'‎‎
یہ محض ایک رائے ہے اور اس پر عمل کا ہرگز کوئی امکان نہیں ہے، دوست احباب حوصلہ نہ ہاریں اور جمہوریت کے لیے عظیم جدوجہد جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مبشرعلی زیدی کے مزید کالم پڑھیں

About The Author