اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

: بزدار حکومت کا عید پر بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کا عزم
تحریر:محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈی جی خان
عید الاضحیٰ مسلمانوں کیلئے بڑا تہوار ہے۔یہ حضرت ابرہیم علیہ السلام کی سنت کی ادائیگی کیلئے منایا جاتا ہے۔

اگر کہا جائے کہ عید الاضحیٰ قربانی کے جذبہ کی تجدید کا دن ہے توبے جا نہیں ہوگا۔ مسلمانوں نے حضرت ابرہیم علیہ السلام کی سنت کو تو فراموش کردیا ہے جو یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنی سب سے پیاری چیز قربان کردی جائے۔آج کل دیکھنے میں آتا ہے کہ

انسان اللہ تعالیٰ رضا کی بجائے دنیا کو دکھانے کیلئے قربانی کرتا ہے۔بہترین جانور خرید کرکے سوشل میڈیا پر اپنی نمود و نمائش کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔

کوشش کی جائے کہ اس سے بچا جائے۔اللہ تعالیٰ کی رضا اسی میں ہے کہ دنیا کو دکھانے کی بجائے خلوص دل سے قربانی کی جائے۔حضرت ابرہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے دل و جان سے عزیز اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنا چاہا اور قربان جائیں کہ

بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے بھی اللہ کی رضا کیلئے اپنے آپ کو ذبح کرنے کیلئے خلوص دل سے رضامندی ظاہر کی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت ابرہیم علیہ السلام کا خلوص دل اور محبت چیک کرنی تھی جس میں باپ بیٹا

دونوں کامیاب ہوگئے اور اللہ تعالیٰ نے حضرت ابرہیم علیہ السلام کی قربانی بھی قبول کی اور فرشتہ کے ذریعے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ مینڈھا پیش کرکے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو بھی بچالیا۔

اللہ تعالیٰ کو پیغبر باپ بیٹا کی قربانی اتنی پسند آئی کہ آنے والی تمام امت مسلمہ کیلئے واجب کردیا کہ وہ سنت ابرہیم کی پیروی کرتے ہوئے اپنی پسند کے حلال جانور کو قربانی کیلئے تیار کریں۔اتنی محنت کریں کہ

 

قربانی کے جانور سے ایک انس پیدا ہوجائے اور صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودگی کیلئے اسلام کے طریقوں کے مطابق عید الاضحیٰ پر قربان کردیں۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے عیدالاضحیٰ پر سنت ابرہیمی کی ادائیگی کے

دوران صوبہ کی عوام کو صفائی،الائشوں کی بروقت تلفی سمیت بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اعلانات کی بجائے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں

تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صوبہ بھر کی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ خدمت مہم کے تحت پورا ہفتہ عید کے انتظامات کے طور پر منائیں

۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی پر صوبہ میں صاف ستھرا رکھنے کیلئے جامع پلان تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی پر جانوروں کی

آلائشیں موثر طریقے سے اکٹھی کرنے اور ماحول دوست انداز میں ٹھکانے لگانے کیلئے گزشتہ برس سے بہترین انتظامات کئے جائیں۔عیدالاضحی صفائی آ پریشن کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کئے جائیں اور وہ خود شہروں کا اچانک معائنہ کریں گے

۔صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے معیاری،مربوط اور سستا نظام تشکیل دیاہے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور کو صفائی کے

مثالی انتظامات اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت تلفی کیلئے نئی گاڑیاں فراہم کردیں۔وزیراعلیٰ آفس میں نئی گاڑیاں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئی گاڑیوں کی علامتی چابی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی رافیعہ حیدر کے حوالے کی۔

صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، یاسر ہمایوں، مراد راس،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ایل ڈبلیو ایم سی کو حقیقی معنوں میں آپریشنل کمپنی بنایا جائے گا۔پرائمری کولیکشن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جدید اور نئی مشینری سے خود کرے گی۔ سیکنڈری ویسٹ کولیکشن کے لئے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پرائمری کولیکشن کے لئے درکار 933 نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ تمام گاڑیاں ایل ڈبلیو ایم سی کی ملکیت ہوں گی۔

کوڑا کرکٹ کی موثر انداز میں تلفی کیلئے 6000 کنٹینرز خرید کر شہر کے مختلف مقامات پر رکھوائے جا چکے ہیں۔ بدعنوانی کے عوامل کو ختم کرنے کیلئے ویجیلنس سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

رواں سال تمام مشینری کی دستیابی کو یقینی بنا کر شہریوں کیلئے معیاری صفائی کے نظام کو مکمل فعال بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو عیدالاضحی پر صفائی و دیگر

انتظامات کے حوالے سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شہری لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے15لاکھ سے زائد ماحول دوست ویسٹ بیگز 290 یونین کونسلز اور 18 ماڈل کیمپس سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

آلائشوں کی بر وقت اور موثر انداز میں تلفی کے لئے 119عارضی کولیکشن پوائنٹس اور 5 ڈمپنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ شہر
2
سے تعفن اور بدبو کے خاتمے کے لئے فنائل اور چونے کا استعمال کیا جائے گا۔

شہری ہیلپ لائن 1139اور سوشل میڈیا پر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

عیدالاضحی سے قبل مشینری کی پہلی کھیپ کی ترسیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدا ر نے عید الاضحی کے موقع پر

تیز رفتاری، اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اورانتظامی افسران بس اڈووں پر جاکرخود چیکنگ کریں گے۔

وزیر اعلی کی ہدایت پر کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز مقررکردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ کرایو ں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے۔عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے مقررکردہ کرایہ سے

زائدوصول کرناکسی صورت قابل قبول نہیں۔اوورچارجنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ وزیر اعلی نے تیز رفتار ٹرانسپورٹ کے

ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف بھی قانون کے تحت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعلی نے ڈیرہ غازی خان میں بس اور کنٹینر حادثہ پر کمشنراور آر پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے

غفلت کے ذمہ دارکو فی الفور قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کردیئے. المناک واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیاجائے-

جن کی بھی غفلت سے کئی انسانی زندگیاں ضائع ہوئیں ان کا تعین کر کے مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-وزیر اعلی نے کہا کہ ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی صدمہ ہوا ہے

۔وزیراعلی عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں

ہم غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان

ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد سے رابطہ کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج معالجے کے بارے ہدایات دیں جس پر کمشنر اور ڈپٹی

کمشنر سمیت متعلقہ مشینری ہسپتال میں پہنچ گئی۔وزیرمملکت زرتاج گل وزیر،مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے زخمیوں کی عیادت کی حادثہ کی

اطلاع ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری ریسکیو سروس شروع کردی.
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سمیت چاروں اضلاع میں عید پلان فائنل کرلیا گیا ہے۔ میونسپل سروسز کے متعلقہ محکموں کی 20 سے 25 جولائی تک

چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ڈویژنل،ضلع،تحصیل اور محکموں کی سطح تک شکایات سیل فعال رہیں گے۔عید کے روٹس،عید اجتماعات،شہر،بازار،چوکوں

اور اہم شاہراہوں پر صفائی کے ساتھ چونے کا چھڑکاؤ ہوگا۔چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز خود نکلیں گے اور صفائی معاملات مانیٹر کریں گے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔چیف آفیسر محمد یار کی سربراہی میں ٹیمیں کام کریں گی

۔ڈیرہ غازی خان شہر کی 17 یونین کونسلز کو سات سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر سیکٹر میں انچارج اور ماتحت عملہ کیمپ آفس قائم کرکے موجود رہے گا عید سے قبل سے شہریوں میں گھر گھر ماحول دوست پلاسٹک بیگز تقسیم ہوں گے اور صفائی عملہ عید کے تین ایام کے علاوہ

مزید دو دن بطور فالو اپ کام کرے گا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آلائشوں کیلئے پانچ ہزار بڑے پلاسٹک بیگز اور چھڑکاؤ کیلئے پانچ سو چونے کی بوریوں کا انتظام کرلیا ہے۔عید کے ایام میں کمشنر،ڈپٹی کمشنر آفسز میں شکایات سیل

قائم ہوں گے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی 0642402120 پر سیل قائم کردیا ہے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ مخصوص جیکٹس میں ملبوس رہے گا۔ شہر کے اہم مصروف مقامات پر سری پائے

اور دیگر میٹریل جلانے پر پابندی ہوگی۔عید کے ایام میں کشتی رانی،ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے تحت نمٹا جائیگا۔

اسسٹنٹ کمشنرز عید کے انتظامات صفائی اور دیگر معاملات کو چیک کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژن میں صفائی، عید کے اجتماعات کی سکیورٹی، کورونا ایس او پیز اور دیگر معاملات دیکھیں گے

ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔کمشنر خود بھی عید کے ایام میں باہر نکلیں گے اور تمام معاملات کو خود دیکھیں گے۔کمشنر آفس اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز آفس میں خصوصی سیل قائم کیا جائیگا

جو عید کے معاملات پر عوامی شکایات سننے اور داد رسی کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطے میں رہے گا۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عید کے ایام کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کی سفارشات ارسال کی گئی ہیں۔
3
عید کے ایام میں جہاں حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہاں شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ آپ کی خدمت میں مصروف صفائی عملہ کی معاونت کریں۔

پلاسٹک بیگز حاصل کرکے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اس میں ڈالیں اور حکومت کے مقرر کردہ

مقامات پر رکھیں تاکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ اس کو اٹھا کر محفوظ تلفی کویقینی بناسکے۔جانوروں کی کھالیں حکومت کی تحریری اجازت کی حامل فلاحی تنظیموں کو دی جائیں۔

اہم مقامات پر کھلے عام سری پائے نہ جلائیں۔اپنی جانوں کی حفاظت کرتے ہوئے عید کے ایام میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

موٹر سائیکل کی ون ویلنگ،دریاوں اور بڑی نہروں میں نہانے اور کشتی رانی سے اجتناب کریں۔

عید کے اجتماعات میں سیکورٹی معاملات پر مامور فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔

عید کے اجتماعات کے منتظمین رضا کار فورس تشکیل دیں تاکہ عید کے اجتماعات میں آنے والوں کی شناخت اور تلاشی کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کا دست و بازو بنا جائے۔

عید الاضحی سے قربانی اور یثار کا درس ملتا ہے۔ فریج اور فریزر کا پیٹ بھرنے کی بجائے گوشت کے حصے بنائیں اور اپنے محلہ کے مستحق لوگوں تک عزت و تکریم کے ساتھ پہنچائیں۔ہمسایوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے

۔اپنے بچوں کی طرح یتیم اور مستحق بچوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔گوشت کھاتے وقت اپنے معالج کی ہدایت کی


ء
ڈیرہ غازیخان) :

ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان میں نادرا کی سہولیات فراہم کردی گئیں۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ای خدمت مرکز کا دورہ کرتے ہوئے نادرا کی سہولیات کا باقاعدہ اغاز کیا

۔منیجر ای خدمت مرکز مدثر سہرانی کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹر نیشنل اینڈ ڈیٹابیس ایڈمنسٹریشن اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ عارف خان،ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر عبداللہ،زونل اسسٹنٹ جواد ظفر اور دیگر موجود تھے۔ای خدمت مرکز کے مختلف شعبوں کے معائنہ

اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کو معیاری سہولت فراہم کی گئی

ہے۔ای خدمت مرکز میں شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے مختلف محکموں کی 57 کے قریب سروسز فراہم ہوں گی جن میں سے نادرا کی سہولت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای خدمت مرکز میں قومی شناختی کارڈ،ب فارم کے اجراء سمیت نادرا کی

دیگر سہولیات فراہم ہونے سے دیگر سنٹرز پر عوامی دباؤ کم ہوگا۔اس موقع پر منیجر مدثر سہرانی نے ای خدمت کی سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی.


ء
ڈیرہ غازیخان) ):

چیئرمین نیشنل کمشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر امیر اللہ مروت نے ضلع ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کا دورہ کیا.

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی حسن بیگ، ڈائریکٹر آپریشن ساجد علی بھی ان کے ہمراہ تھے. چیئرمین این سی ایچ ڈی ڈاکٹر امیر اللہ مروت نے اضلاع ڈیرہ غازیخان اورراجن پور میں منعقدہ تربیتی نشستوں میں شرکت کی جہاں افسران نے این سی ایچ ڈی کے جاری پروگرامز اور کارکردگی بارے بریفنگ دی .

ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی راشد نسیم ڈاہا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید طریقہ تدریس کو فروغ دے کر ہی تعلیمی ترقی ممکن بنائی جاسکتی ہے. انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی نے شرح خواندگی میں اضافہ کو فوکس کیا ہوا ہے اور ادارہ کے تحت لٹریسی مراکز سمیت مختلف پروگرامز پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے.

علاوہ ازیں اساتذہ کرام کو جدید طریقہ تدریس کے اصولوں سے روشناس کرانے کیلئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیاگیا ہے. اس موقع پردیگر نے بھی خطاب کیا.

تربیتی نشست میں ڈپٹی ڈائریکٹرز نوید مغل، دردانہ امین کے علاوہ فیلڈ افسران رفاقت بزدار، سکندر حیات، نصراللہ برمانی، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود

تھی


ء
ڈیرہ غازیخان) ):

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی کامیابی کیلئے ہرفرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔یکم اگست سے شروع ہونے والی پانچ ماہ کی مون سون شجرکاری میں ریکارڈ پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال کی جائے۔

انہوں نے یہ بات ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کنزرویٹر فاریسٹ شیخ منظور،اے سی جی حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر،پی ایچ اے اور فاریسٹ کے افسران شریک تھے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ یکم سے سات اگست تک ایک دن مخصوص کیا جائیگا اور اس روز چاروں اضلاع میں منظم منصوبہ بندی کے تحت یونین کونسل سطح شجرکاری میلہ کا انعقاد کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے ملک کو آلودگی سے بچانے،کیلین اینڈ گرین بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس میں فاریسٹ،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کو پودے لگانے کا ہدف


ء
ڈیرہ غازیخان) ):

ڈیرہ غازی خان میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے سلسلے میں عید پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کی ہر سرگرمی کو ڈیش بورڈ پر ریکارڈ کیا جائیگا۔اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ایس این اے زبیر انجم نے بریفنگ دی۔

متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ خدمت مہم کے تحت کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو جاری رکھا جائے۔

مہم میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے

گی۔


ء
ڈیرہ غازیخان) ):

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خدمت آ پ کی دہلیز مہم کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں مون سون شجرکاری تقریب کا اہتمام کیاگیا. مہما ن خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، پرنسپل شاہدہ آفتاب، اساتذہ اور طالبات نے پودے لگائے.

اس موقع پر فوکل پرسن شاہدہ طارق، بشری قریشی اوردیگر موجود تھیں. ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا ضرور لگانا چاہیئے درختوں سے ماحول کی آلودگی کم کرنے میں مدد ملتی ہے.

وزیراعظم اور وزیر اعلی کے ویژن کے تحت زیادہ سے زیادہ

درخت لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنایاجائے.


ڈیرہ غازیخان) ):

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ، افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا.

انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی. وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاکہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں

غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر

ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رابطہ کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج معالجے کے بارے ہدایات دیں.
علاوہ ازیں انہوں نے ٹریفک حادثہ کے بارے میں کمشنراور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی

انہوں نے ہدایت کی کہ
غفلت کے ذمہ دارکو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے،المناک واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیاجائے-

جن کی بھی غفلت سے کئی انسانی زندگیاں ضائع ہوئیں ان کا

تعین کر کے مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.


ڈیرہ غازیخان) ):

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید بس حادثہ کے زخمیوں کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی نگرانی میں زخمیوں کے علاج معالج

ہ اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطہ کر کے جسد خاکی ان کے گھروں کو روانہ کیے. سرکاری او رنجی ایمبولینسز کا انتظام کیاگیا. علاوہ ازیں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے بھی ٹیچنگ ہسپتال میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور فراہم علاج معالجہ کی

سہولیات کا جائزہ لیا.
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال سے 32جاں بحق افراد کے جسد خاکی ان کے گھروں کو روانہ کیے گئے ایک کی شناخت نہیں ہو سکی

جسے سرد خانے میں رکھا گیا ہے. 59زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا.
ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیاگیا.

آپریشن میں 19ریسکیوگاڑیوں نے حصہ لیا. 14ایمبولینس، ایک فائر وہیکل،د و ریسکیو اور ایک سپیشل وہیکل شامل تھی. موقع پر دو افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی.موقع پر جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا.
4
واضح رہے کہ جھوک یار شاہ تونسہ روڈ پر بس اور کنٹینر میں تصادم سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں. سیالکوٹ سے آنے والی مسافر بس میں زیادہ تر مزدور طبقہ سوار تھا.

بس کی چھتوں پر بھی مسافر سوار تھے.


ڈیرہ غازیخان) ):

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشا داحمد نے تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹر میڈیٹ امتحان کے مراکز کا اچانک دورہ کیا.

اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاجی حیات اخترہمراہ تھے. کمشنر نے بوائز سنٹر آف ایکسی لینس اور گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول

کے امتحانی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے لوڈ شیڈنگ کی نشاندہی پر میپکو افسران سے موقع پر رابطہ کرتے ہوئے امتحان کے اوقات میں

بجلی کی مسلسل فراہمی کی ہدایات جاری کیں. کمشنر نے عملہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور مسائل دریافت کیے.


کمشنر نے

کہاکہ طلباؤطالبات کو پرسکون امتحانی ماحول فراہم کیdia
ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثہ،وزیر اعلی عثمان بزدارکا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس،زخمیوں کو بہترین

طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ کا حادثے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر سے رابطہ، زخمیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے بارے میں ہدایات دیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے

قانون کی گرفت میں لایا جائے، تمام ترہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیساتھ ہیں

:عثمان بزدار
ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثہ،وزیراعلیٰ کا وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم

کو تحقیقات کاحکم،3 رو ز میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ کا کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی

بنانے کا حکم،عید تعطیلات کے دوران خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت
وزیراعلیٰ عثمان بزدا رکا عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی

اور بس اڈووں کی چیکنگ کا حکم
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اہم مصروفیات، گلاب دیوی انڈرپاس اور لاہور برج کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ملتوی

لاہور19جولائی:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیراعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رابطہ کیا اور انہیں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے

بارے میں ہدایات دیں -وزیراعلی عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خا ن کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے- وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے حادثہ کے بارے میں

کمشنراور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے-انہوں نے کہاکہ غفلت کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے اورالمناک واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیاجائے-جن کی بھی غفلت سے کئی انسانی زندگیاں ضائع ہوئیں ان کا تعین کر کے مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-

انہوں نے کہاکہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے اورہماری تمام ترہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب حکومت

غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثہ،وزیراعلیٰ کا وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو تحقیقات کاحکم،3 رو ز میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ طلب:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثہ کے بارے میں وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ

افسوسناک واقعہ کی جامع انکوائری کر کے حادثے کی وجوہات کا تعین کیاجائے-انہوں نے کہاکہ انکوائری رپورٹ میں حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے حقائق سامنے لائے جائیں اورفیکٹ فائنڈنگ رپورٹ 3روز کے اندر وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے-
وزیراعلیٰ کا کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم،عید تعطیلات کے دوران

خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے

کہاکہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،مارکیٹوں اوردیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں -حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔عید کی تعطیلات کے دوران خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا،آئندہ بھی اٹھائیں گے-انہوں نے کہاکہ شہریو ں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے-بے ا حتیاطی کے

باعث ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے-انہوں نے کہاکہ کورونا کی چوتھی لہر کاآغاز ہوچکا ہے اورشہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر

عمل کریں -کیسوں میں اضافے کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں بڑھ سکتی ہیں -کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لئے شہریو ں کا تعاون ضروری ہے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدا رکا عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے

خلاف سخت کارروائی اور بس اڈووں کی چیکنگ کا حکم:وزیراعلیٰ عثمان بزدا رنے عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اورانتظامی افسران بس اڈووں پر جاکرخود چیکنگ کریں۔ انہوں نے کہاکہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزمقررکردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ کرایوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے۔عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے مقررکردہ کرایہ سے

زائدوصول کرناکسی صورت قابل قبول نہیں۔ اوورچارجنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اہم مصروفیات، گلاب دیوی انڈرپاس اور لاہور برج کی توسیع کے منصوبے کا

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ملتوی:وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اہم مصروفیات کے باعث گلاب دیوی انڈرپاس اور لاہور برج کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی

تقریب ملتوی کر دی گئی-وزیراعلی عثمان بزدارنے آج گلاب دیوی انڈرپاس اور لاہور برج کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنا تھا تاہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا-

%d bloggers like this: