دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان : مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، 30 افراد جانبحق

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے حادثہ میں 30سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر بس سیال کوٹ سے پنجاب کے ضلع راجن پور جارہی تھی

ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم – 30 افراد جان سے گئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے–لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جارہاھے — جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری– ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی–

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو ایمرجنسی ڈاکٹر ناطق حیات کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر جھوک یار شاہ کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے جاٹکرائی – حادثہ میں 30- افراد جان سے گئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے– لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے حادثہ میں 30سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر بس سیال کوٹ سے پنجاب کے ضلع راجن پور جارہی تھی

About The Author