دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئی

متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکار ی کے جوہر دکھانے والی سینیئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں۔

اداکارہ کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلاتھیں۔

کچھ ماہ قبل اداکارہ نے  مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی۔

نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز  2  کراچی میں میں ادا کی جائیگی اور تدفین کالاپل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔

اداکارہ نائلہ جعفری نے  اپنے کیریئر کی ابتدا ریڈیو سے کی جبکہ  1990 میں ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا۔

نائلہ جعفری کے مشہور ڈراموں میں مجھ کو سلانا، عکس، اک کسک رہ گئی، دیسی گرلز، تھوڑی سی خوشیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  اداکارہ نے  اشفاق احمد کے ڈرامے “ایک محبت سو افسانے “میں بھی کام کیا۔

واضح رہے  نائلہ جعفری فیشن ڈیزائینر بھی تھیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سینیئر اداکارہ سلطانہ ظفر بھی امریکا میں انتقال کرگئی تھیں۔

About The Author