اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا:پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح4.95 فیصد ہوگئی

عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 30 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 811 ہوگئی ہے

عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 30 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 811 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورنا کےمثبت کیسز کی شرح4.95 فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق

ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار452 نئے کیسز سامنے آئے۔

کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 532 کورونا مریضوں کی

حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 1 کروڑ 54 لاکھ 43ہزار 477افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618

اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار414 ہوگئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 881 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 5 ہزار720، خیبرپختونخوا 4 ہزار 386، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 117، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ

ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔

%d bloggers like this: