مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نماز فجر کی ادائیگی کیساتھ ہی میونسپل سروسز چیک کرنے کیلئے شہر کے دورہ پر نکل پڑے انہوں نے مختلف مقامات کا پیدل تفصیلی معائنہ کیا

اور صفائی،سیوریج،گرین بیلٹس،پارکس اور دیگر معاملات کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضے

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار

محمد عمران جتوئی،محمد افضل جتوئی اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے کمشنر نے ڈیرہ غازی خان شہر میں بلاک سی،

ڈی،جی اور ایچ، مانکا کینال،جناح فیملی پارک،کھوسہ پارک، بلاک پچاس اور چوک چورہٹہ کی گرین بیلٹس کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کتاب چوک،ڈویژنل کالج روڈ،چڑیا گھر روڈ اور ریلوے پلی تا پاسپورٹ آفس کی گرین بیلٹس کا بھی معائنہ کیا۔

کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور مسائل دریافت کئے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ صفائی،سیوریج،پارکس،گرین بیلٹس سمیت میونسپل سروسز بہتر کی جائیں۔

عوامی مسائل کے بروقت حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خدمت مہم کے تحت عید الاضحیٰ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

عید اجتماعات پر سکیورٹی اور کورونا ایس اوپیز کے ساتھ آلائشوں کی بروقت تلفی کیلئے پانچ روزہ خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔

متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں گھر گھر پلاسٹک بیگز تقسیم ہوں گے

ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔

یکم اگست سے پانچ ماہ کیلئے مون سون شجرکاری بھی پلان کا حصہ بنادی گئی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر

ڈیرہ غازی خان میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بڑے 5000 پلاسٹک بیگز کا انتظام کرلیا ہے

جو گھر گھر جاکر تقسیم کئے جائیں گے۔کمشنر نے کہا کہ آلائشوں کی محفوظ تلفی کیلئے پانچ روزہ مہم چلائی جائے گی

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے عید کے اجتماعات،مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ

مویشی منڈیوں میں سہولیات کو بہتر کرکے سرگرمیاں خدمت ایپ پر ریکارڈ کرائی جائیں۔خدمت مہم کے تحت مون سون شجرکاری کی جائے گا

یکم سے سات اگست تک ہر ضلع کو ایک ہزار اور 31 دسمبر تک 13500 پودے لگانے کاہدف دے دیا گیا۔

اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،انجینئر امجد شعیب ترین،اظفر ضیاء،احمر نائیک اور دیگر افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کی سرکاری کالونیوں میں غیر قانونی مقیم افراد سے سرکاری رہائش گاہیں 14 روز کے اندر خالی کرنے کے نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

ہاوس رینٹ کی کٹوتی کیلئے محکمہ خزانہ کو بھی سفارشات ارسال کردی گئیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہاؤس آلاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

ہارڈ شپ کمیٹی کی سفارشات پر مزید تین ملازمین کو۔سرکاری رہائش گاہ آلاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران شریک تھے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہاؤس آلاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری رہائش گاہ کیلئے درخواستوں کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے کہا کہ اہلیت پر پورا اترنے والے ملازمین کو رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ملازمین کے حقوق اور ان کی جائز سہولیات کا خیال رکھا جائے گا۔اجلاس میں اے سی جی حیات اختر

ایکسئین بلڈنگز محمد وقاص،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کاشف ریاض،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیراہتمام امتحانات دینے والے تمام اُمیدواران کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ

وہ دورانِ امتحان ناجائز ذرائع استعمال کرنے سے گریز کریں اور کسی دوسرے اُمیدوار کی جگہ امتحان ہرگز نہ دیں

کیونکہ یہ ایک جرم ہے اور اِس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو فوری پولیس کے ذریعے گرفتار کر لیا جائے گا

جسکی باضابطہ طور پر ایف آئی آر درج ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ جرم کا ارتکاب کرنے والے اور دوسرے ناجائز ذرائع استعمال کرنے والوں کے

کیسز باضابطہ طور پر ڈسپلن کمیٹی کے روبرو پیش ہوتے ہیں اور تمام لوازمات مکمل کرنے کے بعد اِن کو ضابطے کے مطابق مختلف سزائیں دی جاتی ہیں۔

جن میں تعلیمی اسناد و رزلٹ کارڈز کی منسوخی، آئندہ ہونے والے امتحانات میں شرکت کرنے کی پابندی، جوابی کاپیوں کی منسوخی اور دوسری سزائیں شامل ہیں.

ڈپٹی کنٹرولر نے واضح کیا کہ کسی دوسرے اُمیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑے جانے کی صورت میں فوری طور پر پاکستان پینل کوڈ تعزیراتِ پاکستان1860 ء اور ”پنجاب یونیورسٹیز اینڈ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میل

پریکٹسز ایکٹ 1950کی رو سے کارروائی کی جاتی ہے اس لیے امیدوار بورڈ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محنت کو اپنا شعار بنائیں اور نگران عملہ سے تعاون کرتے ہوئے اپنے پیپرز حل کریں

انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹرز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ ہے غیر متعلقہ افراد امتحانی سنٹرز کی حدود میں داخلہ سے گریز کریں.

شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ تمام امتحان دینے والے اُمیدواران کی جانچ پڑتال اور کڑی نگرانی کے لئے ان کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ

وہ اپنا ایک عدد پاسپورٹ سائز کلر فوٹو گراف باضابطہ طور پر سربراہ ادارہ سے

تصدیق کروا کر سنٹر سُپرنٹنڈنٹ کے پاس جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کو امتحان میں بیٹھنے کی ہرگز اجازت نہ ہے۔

علاوہ ازیں بورڈ کی طرف سے امتحان دینے والے تمام اُمیدواران کا مکمل ڈیٹا بمعہ تصاویر سنٹر سُپرنٹنڈنٹس و عملہ کو مہیا کر دیا گیا ہے

جو روزانہ کی بنیاد پر مہیا کردہ ڈیٹا اور فوٹو گراف کے ساتھ امتحان دینے والے اُمیدواران کو چیک کرنے کے پابند ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام دہم سالانہ امتحانات 2021ء کا انعقاد 29جولائی سے ہو رہا ہے.

کنٹرولر بورڈ کے مراسلہ کے مطابق تمام پرائیویٹ امیدواروں کو رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر درج ایڈریسز پر بذریعہ رجسٹری ارسال کر دی گئی ہیں

جبکہ ریگولر امیدواروں کی رولنمبر سلپس ان کے ادارہ جات کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں جہاں سے امیدوارپرنٹ لے سکتے ہیں. کنٹرولر بورڈ نے کہاکہ

جن امیدواروں کی رولنمبر سلپس بقایا فیس یا دیگر وجوہات کی بنا پر رکی ہوئی ہیں وہ فوری طور مطلوبہ کوائف / دساویزات / بقایا جات جمع کرائیں بصورت دیگر

ان کی رولنمبرسلپس جاری نہیں کی جائیں گی. انہوں نے کہاکہ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو 26جولائی تک رولنمبر سلپ نہ ملے تو وہ دفتر بورڈ سے رابطہ کرے یا ویب سائیٹ سے رولنمبر سلپ حاصل کرسکتاہے.

انہوں نے کہا کہ اگر اس وجہ سے کسی امیدوار کا پرچہ رہ گیا یا وہ امتحان میں شرکت نہ کر سکا تو تمام تر ذمہ داری متعلقہ امیدوار پر عائد ہو گی

تعلیمی بورڈ اس کا ذمہ دار نہ ہو گا.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں صفائی اور میونسپل سروسز کے عملہ چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ڈیرہ غازی خان شہر کو سات سیکٹر زمیں تقسیم کرکے عید الاضحی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سیکٹر میں انتظامیہ کا کیمپ لگے گا جہاں عملہ موجود رہے گا۔ آلائشوں کیلئے عید سے قبل گھر گھر پانچ ہزار بڑے پلاسٹک بیگزتقسیم کیے جائیں گے۔عید کے ایام میں بھی پلاسٹک بیگز فراہم ہوں گے۔

عید کے تین ایام کے بعد دو دن بطور فالو اپ کام کیا جائیگا اسسٹنٹ کمشنرز عید کے انتظامات صفائی اور دیگر معاملات کو چیک کریں گے یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے یہاں بتائی انہوں نے بتایا کہ

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی جگہ پر صفائی کر کے چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے گا اور ابتدائی طور پر 500 بوری خرید لی گئی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژن میں صفائی، عید کے اجتماعات کی سکیورٹی،

کورونا ایس او پیز اور دیگر معاملات دیکھیں گے ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وہ خود بھی عید کے ایام میں باہر نکلیں گے

اور تمام معاملات کو خود دیکھیں گے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ان کے آفس اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز آفس میں خصوصی سیل قائم کیا جائیگا

جو عید کے معاملات پر عوامی شکایات سننے اور داد رسی کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطے میں رہے گا۔


ڈیرہ غازیخان

اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کے دفتر میں منعقد ہو

اوزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے اجلاس کی صدارت کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،

ایم این اے خواجہ شیراز محمود،اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ محمد داؤد سلیمانی،سردار جاوید اختر لنڈ اور ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ سمیت ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور محکموں کے نمائندے موجودتھے

اجلاس میں امن و امان،ٹریفک معاملات، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا. اراکین اسمبلی نے کہاکہ وزیر اعلی کی ذاتی دلچسپی سے ضلع کو پانچ گنا

زیادہ ڈویلپمنٹ پیکج دیا گیاہے محکمے زیادہ محنت کریں،سکیموں کی منظوری اور تکمیل کیلئے ٹائم لائنز مقرر.انہوں نے کہاکہ سیاسی وابستگی سے ہٹ کر حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور

عوامی مسائل حل کریں گے اراکین اسمبلی نے کہاکہ حکومت کے وژن کی تکمیل افسران کی محنت پر منحصر ہے دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کو عزت و تکریم دی جائے.

عوامی مسائل کے بروقت حل میں افسران ذاتی دلچسپی لیں.اراکین اسمبلی نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن اور کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا.

انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی اہم پراجیکٹ ہے، جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی.اراکین اسمبلی نے کہاکہ سیم نالوں،نہروں اور ندیوں کے بھل صفائی سمیت ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے

اورروڈ سیکٹر کے منصوبوں کیلئے مکمل فنڈنگ کی سفارشات ارسال کی جائیں.وزیر مملکت زرتاج کل وزیر نے کہاکہ

کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے ہر فرد ویکسی نیشن کرائے انہوں نے کہاکہ عید الاضحیٰ کے ایام بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہونے چاہئے.

وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ شیڈول کی باقاعدہ تشہیر کی جائے اور وولٹیج کی کمی اور ٹرانسفارمر کے عوامی مسائل حل کئے جائیں انہوں نے کہا

میپکو کے پاس صرف ایک کرین کی وجہ سے ٹرانسفارمرز کی تنصیب میں تاخیر ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ روڈز سمیت ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے تعمیراتی کام سے قبل متعلقہ

محکموں سے این او سی لیاجائے اورسڑک کی تعمیر کے بعد کسی بھی محکمہ کو کھدائی کی اجازت نہ دی جائے.

مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ شہر کے مرکزی چار بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے. رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

نئے گاؤں میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر کارروائی کی جائے. ایم پی اے خواجہ داود سلیمان نے کہاکہ

حلقہ میں فراہمی آب کی سکیمیں اور مور جھنگی روڈ غیر ضروری تاخیر کا شکار ہے،وہوا ہسپتال میں عادی غیر حاضر ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے. ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ نے کہاکہ

نہری پانی کی بندش اور ہیڈ گجانی سے رشوت کے عوض پانی چھوڑنے کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے،تمام بستی کی بجلی منقطع نہ کی جائے.

انہوں نے کہا کہ شادن لنڈ بوائز کالج اور گرلز ہائیر سیکنڈری کی کلاسز کے اجراء کیلئے عملی کام کیا جائے. رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کالونیوں کے

مکینوں کو بجلی کی سہولت کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے ا ورشہر میں صفائی کے معاملات بہتر کئے جائیں اور شہر میں بھانوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ

آئندہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائیگی انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مختلف پروگرام کے تحت 1972 سکیموں پر کام کیا جائیگا.

سکیموں پر 78 ارب 78 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے اور25 ارب 72 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کردئیے گئے ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 589 ترقیاتی منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں.


ڈیرہ غازی خان

لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس مقابلہ تھانہ کوٹ مبارک نزد بستی بلچھانی ہوا۔۔

پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش خدی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی۔۔

پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں دوران مقابلہ لادی گینگ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا۔۔

لادی گینگ کا سرغنہ قتل۔،ڈکیتی ،اقدام۔قتل اور پولیس مقابلے کی چالیس سے زیادہ وارداتوں میں مطلوب تھا۔۔۔

خدا بخش خدی نے اپنے سابقہ ساتھی رمضان کے ہاتھ پاوں کاٹ کر اسے قتل کیا، ،ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کی اور خوف و ہراس پھیلایا۔۔۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعظم عمران خان، اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دے رکھا تھا.

علاقہ میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے


لاہور
”ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی بڑی کامیابی ۔۔۔۔

دہشت کی علامت لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی مقابلے میں ہلاک“

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور سی ٹی ڈی و پنجاب پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لادی گینگ کا سرغنہ اپنے عبرتناک ا نجام کو پہنچا

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

سفاک درندے کو مقابلے میں اپنے انجام تک پہنچانے والی ٹیم کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں -عثمان بزدار

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے افسروں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔عثمان بزدار

کئی معصوم انسانو ں کے قتل میں ملو ث لادی گینگ کا سرغنہ دھرتی کا بوجھ تھا۔عثمان بزدار

لادی گینگ کے سرغنہ کی ہلاکت سی ٹی ڈی اور پولیس کی بڑی کامیابی ہے-عثمان بزدار
معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے والا بد ترین مجرم ایسے ہی عبرتناک انجام کا حق دار تھا-عثمان بزدار

سی ٹی ڈی اور پنجا ب پولیس ایسے ظالموں کوآئندہ بھی عبرتناک انجام تک پہنچائے گی-عثمان بزدار

معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندے کسی رعائت کے مستحق نہیں -عثمان بزدار

واضح رہے کہ لادی گینگ کے سرغنہ نے کچھ عرصہ قبل 2 افراد کو بے دردی سے قتل کرکے وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی


ڈیرہ غازیخان۔

ٹریفک مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیرہ غازیخان میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے

رش والے مقامات پر ڈراون کمیروں کے ذریعے ٹریفک مانیٹرنگ کاسلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

ڈی پی ایس پی ٹریفک عمران رشید نے بتایا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو ٹریفک پرابلم نہ ہو

اس لئے ڈیرہ غازیخان میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے اب شہر کے اہم چوک اور رش والے مقامات پر ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ڈراون کیمرہ کا استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح اب ڈیرہ غازیخان میں بھی ٹریفک کی مانیٹرنگ ڈراون کمیروں سے کی جائے گی اگر کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم ہو بھی جائے

تو ڈراون کیمروں کی مدد سے بلاک ہونے والے پوائنٹ کی نشاندہی کرکے جلد ٹریفک کو ریگولیٹ کر دیا جائے گا۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محتاط ڈرائیونگ کرتے ہوئے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں

اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

%d bloggers like this: