دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سی ایس ایس میں فیل ہونے کاڈر، لڑکی کی مبینہ خودکشی

سی ایس ایس میں فیل ہونے کے ڈر سے 25 سالہ لڑکی نے لاہور میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔

مقابلے کے امتحان سی ایس ایس میں فیل ہونے کے ڈر سے 25 سالہ لڑکی نے لاہور میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کی رہائشی  لڑکی نے خودکشی سے قبل

ایک نوٹ میں سی ایس ایس کے امتحانات کا بوجھ اور ناکامی کے سبب خودکشی کرنے کا لکھا ہے۔

سی سی پی او لاہور کی جانب سے پنجاب پولیس انسپکٹر جنرل کو جمع کرائی جانے والی رپورت کے مطابق

لڑکی نے پانچ دن پہلے لاہور میں فلیٹ لیا تھا اور وہ سی ایس ایس کی تیاری کر رہی تھی۔

فرانزک ٹیم نے خودکشی کرنے والی لڑکی کے فلیٹ سے کچھ  نمونے حاصل کیے ہیں

تاہم لڑکی کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی جانب وفاقی حکومت میں

بھرتیوں کے لیے سی ایس ایس کا امتحان لیا جاتا ہے۔

گذشتہ سال سی ایس ایس امتحان میں پاس ہونے والے طلبہ کی شرخ 1.96 فیصد رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشکل پڑھائی اور ذہنی دباؤ کے باعث پاکستان میں  گذشتہ کچھ سالوں کے دوران طلباء کی خود کشی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

خودکشی کرنے والوں میں زیادہ تر کی عمریں 18 سے 40 سال کے درمیان رہی ہے۔

About The Author