دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رائٹرز کے صحافی طالبان اور افغان فورسز کی جھڑپ کے دوران جاں بحق

خبر ایجنسی کے مطابق صحافی دانش صدیقی افغان صوبے قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں افغان فورسز اور طالبان کےدرمیان لڑائی میں جاں بحق ہوئے۔

قندھار: خبر ایجنسی رائٹرز کے صحافی دانش صدیقی صحافتی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صحافی دانش صدیقی افغان صوبے قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں افغان فورسز اور طالبان کےدرمیان لڑائی میں جاں بحق ہوئے۔

صحافی دانش صدیقی کا تعلق بھارت سے تھا اور وہ پلٹزر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی فوٹو گرافر تھے۔

خیال رہے کہ دانش صدیقی افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے 17ویں صحافی ہیں۔

Image

صدر رائٹرز مائیکل فرائیڈنبرگ اور ایڈیٹرانچیف الیسندرگلونی نے اس حوالے سے اسپن بولدک میں حکام سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

صداور ایڈیٹر انچیف رائٹرز کا کہنا ہے کہ دانش صدیقی بہترین صحافی، خاوند، والد اور اچھے ساتھی تھے۔

https://twitter.com/HasibaAmin/status/1415961452322586624?s=20

About The Author