راجن پور
ڈپٹی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر حیدر کرارنے نجم الحسن ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کاٹن زون ملتان، ڈاکٹر ارشد بلوچ سینئر سائنسدان، الیاس رضاکلاچی
علی رضا سیدسائنٹیفک آفیسر ، راحت حسین راشد، صغیر قریشی، اشرف قریشی اور دیگر ماہرین پیسٹ وارننگ اور توسیع کے ساتھ جام پور اورمحمدپور کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کپاس کے مختلف علاقوں کا سروے کیا۔ سفید مکھی کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت۔
تمام کاشتکاروں کو کوڑتمہ اور ہینگ کے سپرے کا مشورہ دیا ہے۔ غیرضروری زرعی ادویات سپرے سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔
الیاس رضا کلاچی ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈیرہ غازی خان اور راحت راشد اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راجن پور نے پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کو ہدایات جاری کیں کہ
محکمہ زراعت کی سفارشات سے ہٹ کر زرعی ادویات بیچنے والے ڈیلرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
راجن پور
ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ پولیس راجن پور غلام فرید خان نے کہا ہے کہ عوام الناس کی مدد اور تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔
پٹرولنگ پوسٹس پر شجر کاری کی جائے ۔آہستہ چلنے والی ٹریفک کے آگے اور پیچھے ریفلکٹرز لگائے جائیں۔
یہ باتیں انہوں نے ضلع بھر کے انچارج پٹرولنگ پوسٹس کے اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
اس موقع پر انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات تقسیم کئے ۔
علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے ۔
جس کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے 1083لوگوں کو مدد فراہم کی،180عارضی تجاوزات ہٹوائے،813ریفلکٹرز لگوائے،اور سپیڈ گاڑیوں پر 6مقدمات
اور لوڈنگ پر 1مقدمہ،ون ویلنگ پر 1مقدمہ،جعلی نمبر پلیٹ1مقدمہ اور 8اشتہاری گرفتار کئے گئے ۔
راجن پور
”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت نئے ہفتے سے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں شجر کاری مہم شروع کر دی گئی ہے ۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت میونسپل سروسز کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔
ضلع بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت اب تک تحصیل راجن پور میں 7742،تحصیل جام پور میں 14013تحصیل روجھان میں 5259جبکہ ٹرائبل ایریا میں 62سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔
ضلع راجن پور میں اب تک خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 98فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے
اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے۔
راجن پور
اچھا کام کرنے والا ملازم اپنے ادارے کا اثاثہ ہوتا ہے ۔ریٹائرمنٹ بھی ملازمت کا حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسر راجن پور
راﺅ نعمان نے اپنے دفتر کے ملازم شوکت علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر محکمہ خزانہ کے دیگر افسران میاں عطا الرحمان ،عابد بشیر،افتخار شاہ،راﺅ افتخار ،محمد شفیق الرحمان،چوہدری طاہر ،محمد امین،
محمد ثقلین،جمشید ڈڈی،محمد حذیفہ،اظہر خان،ملک بلال اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ملازم شوکت علی نے کہا ہے کہ
ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس میں مجھے بہت پیار ملا ہے ۔بہت اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں۔میں سب دوستوں اور افسران کی محبت و شفقت کو یاد رکھوں گا۔
راجن پور
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کی غرض سے ای روزگار ٹرینینگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ منیجر ای روزگار محمد عدنان نے ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد احمر نائک سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئز اینڈ سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے صوبہ بھر کی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں بھی بے روزگار نوجوانوں
کو با وقار روزگار مہیا کرنے کی غرض سے ای روزگار تربیت پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد احمر نائک نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی اور راجن پور میں ای روزگار تربیت پروگرام کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔
جام پور
محبت رسولﷺ کے ساتھ نیک اعمال دنیا و آخرت میں مومن کا اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ عاشق رسول شاہ بخاری ضلعی امیر تحریک اتحاد اہلسنت راجن پور نے پروفیسر سید جمیل الدین نصیری کے
بہنوئی سید احمد رضا شاہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیۓ منعقدہ قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عشاقان مصطفیٰ ﷺ کے لیے بقائے دوام ہے۔ مسلمان کو ہر وقت موت اور آخرت کی فکر اور تیاری کرنی چاہیے۔
سید مشتاق احمد رضوی جنرل سیکریٹری تحریک اتحاد اہلسنت ضلع راجن پور، عامر حیات دریشک تحصیل ناظم جماعت اہلسنت راجن پور
اویس اقبال سعیدی ناظم شہر جماعت اہلسنت راجن پور غلام حسین شاہین سیکریٹری نشر و اشاعت کے علاوہ مرکزی نعت کمیٹی
جماعت اہلسنت کے اراکین، معززین شہر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے قل خوانی میں شرکت کی اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیا
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ