اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک روزہ سیریز، انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان کے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا

آخری میچ میں انگلینڈ نے 332 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔

تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے 332 رنز کا ہدف 48 ویں

اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔

تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شاندار بلے بازی کی

بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

پاکستان کے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا

اور 53 رنز کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور انگلینڈ کے 6 کھلاڑی 165 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی چھٹی وکٹ پر جیمز ونس اور لیوئس گریگوری نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

اور ٹیم نے 48ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر اور امام نے کیا

جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ فخر 14 گیندوں پر محض 6 رنز بنا کر ثاقب محمود کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم امام الحق کا ساتھ دینے کریز پر آئے۔ ابتدائی طور پر بابر اور امام نے مدھم انداز میں بلے بازی جاری رکھی

اور ٹیم کا اسکور 100 تک پہنچا دیا۔

اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے تیزی سے رنز بنانا شروع کر دیئے۔ امام 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر کا ساتھ دینے کے لیے

نائب کپتان رضوان کریز پر آئے اور انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔

دوسری طرف بابر کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے اپنی کیریئر کی 14 ویں سنچری داغ دی۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔

محمد رضوان نے 58 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ بابراعظم 139 گیندوں پر 158 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اس طرح پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کارسن نے پانچ جب کہ ثاقب محمود نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

%d bloggers like this: