دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بڑی عید پر لمبی چھٹیوں کی امیدیں دم توڑ گئیں، وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 جولائی سے 22 جولائی تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہو گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے بعد جمعہ کو سرکاری ملازمین کو دفتر آنا ہو گا۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا تھا کہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ نے پانچ روز کی چھٹی کی تجویز دی تھی لیکن وفاقی کابینہ نے تین روز کی چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی ۔

عید پر سیاحتی مقامات پر جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں

ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔

 کورونا صورتحال اور اعدادوشمار پر روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ڈیلٹا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

About The Author