نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مون سون: حادثات میں4افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مون سون کی بارشوں کے سبب ملک کے مختلف شہروں میں حادثات سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مون سون کی بارشوں کے سبب ملک کے مختلف شہروں میں حادثات سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

شانگلہ کے ندی نالوں میں طغیانی سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا

ہاشم خیل ڈب کے مقام پر سیلابی ریلہ اہم شاہراہ بہا لے گیا، لکی مروت کی گلیاں بھی ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں

حیدر آباد میں گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی نہ کی جا سکی۔

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔ مویشی منڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں16جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ملیر میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

لواحقین نے حادثے کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا۔

لاہور میں بھی دو گھنٹے مسلسل بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

سیشن کورٹ لاہور بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، لیسکو کے دو سو تیس سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی متعدد شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

آزاد کشمیر، پنجاب، خیبرپختو نخوا، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔

بلوچستان اور سندھ میں بارش کیساتھ آندھی بھی متوقع ہے۔ قلات، خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی، آواران، لسبیلہ
پنجگور، نصیر آباد اور ژوب میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ

بہاولنگر، میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، بینظیرآباد، سانگھڑ اور جیکب آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

حیدر آباد، عمر کوٹ، ٹھٹہ، بدین، دادو، کراچی، ایبٹ آباد ، ہری پور، کوہستان، مانسہرہ، بونیر، چترال،دیر، شانگلہ

سوات، مالاکنڈ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، مردان، صوابی، چارسدہ

نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔

About The Author