دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بتا دیا

پاکستان کی ابھرتی ہوئی ادکارہ اور گلوکارہ علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بتا دیا۔

لاہور:

پاکستان کی ابھرتی ہوئی ادکارہ اور گلوکارہ علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بتا دیا۔

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ نے خاصے عرصے سے اپنی شادی سے متعلق زیرگردش خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

وہ فی الوقت ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

’عشق تماشہ‘، ’عہد وفا‘‘ اور ’جو تو چاہے‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کرنے والی 21 سالہ علیزے شاہ نے کچھ عرصہ قبل گلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے

ساحر علی بگا کے ساتھ ایک گانا بھی ریلیز کیا تھا۔

عمران عباس سے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ

پتہ نہیں کس نے یہ افواہ پھیلائی میں نے ان سے شادی نہیں کی ہے۔

ان سے شادی کے ایک پرپوزل کے بارے میں پوچھا گیا جس میں شادی کے بدلے 50 تولے یا پانچ ہزار تولے سونا دینے کی پیشکش کی گئی تھی،

عیلزے شاہ نے اس کے جواب میں بتایا کہ ’میں نے خود بھی یہ سنا تھا مگر مجھے پوری معلومات نہیں پتہ اس کی کہ یہ کیا تھا۔‘

ان کے حالیہ گانے ’بدنامیاں‘ کا ذکر کیے بغیر سوال کیا گیا کہ کیا وہ

کسی خاص گلوکارہ جیسی بننا چاہتی ہیں جس پر انہوں نے اس تاثر کی نفی کی۔

About The Author