اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے

انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی

فلم اسٹار میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے

جس کے بعد انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی۔

فلم اسٹار میرا نے درخواست میں اپنے سابقہ مینیجر پر الزام عائد کیا ہے، میرا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ

فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کا کنٹرول میرے پاس نہیں، میرا ہزاروں فالوورز اور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

انہوں نے درخواست کی کہ فوری طور پر سوشل میڈیا اکاونٹس ہیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایف آئی اے سائبر ونگ نے فلم اسٹار میرا کی درخواست پر انکوائری شروع کر دی

اور ایف آئی اے نے میرا سے ان کے ثبوت بھی مانگ لیے۔

میرا نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ارتضی رباب عرف میرا کے نام سے درخواست دی ہے۔

%d bloggers like this: