فلم اسٹار میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے
جس کے بعد انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی۔
فلم اسٹار میرا نے درخواست میں اپنے سابقہ مینیجر پر الزام عائد کیا ہے، میرا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ
فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کا کنٹرول میرے پاس نہیں، میرا ہزاروں فالوورز اور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہو رہا۔
انہوں نے درخواست کی کہ فوری طور پر سوشل میڈیا اکاونٹس ہیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ایف آئی اے سائبر ونگ نے فلم اسٹار میرا کی درخواست پر انکوائری شروع کر دی
اور ایف آئی اے نے میرا سے ان کے ثبوت بھی مانگ لیے۔
میرا نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ارتضی رباب عرف میرا کے نام سے درخواست دی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،