دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

والدین کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا، حرا مانی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ والدین کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ والدین کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا۔

اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر والدین کے حوالے سے لکھا کہ ماں باپ کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا ماں باپ سے زیادہ آپ کی زندگی میں آپ کا کوئی اپنا ہو ہی نہیں سکتا۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ماں باپ اور اولاد کے رشتے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

اپنے ماں باپ کا سوچیں۔ دنیا میں سب کچھ دوبارہ مل جاتا ہے لیکن ماں باپ چلے جائیں تو واپس نہیں آ سکتے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو ہیں اور اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں،

اُن کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں جن سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

About The Author