مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایف آئی اے میں تعینات دیگر محکموں کے افسران کی چھٹی

غیر قانونی طور پر متعین افسران کی چھٹی کردی گئی ہے اور انہیں ان کے متعلقہ محکموں میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔

اسلام آباد:

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں دیگر محکموں سے غیر قانونی طور پر متعین افسران کی چھٹی کردی گئی ہے

اور انہیں ان کے متعلقہ محکموں میں واپس بھیج دیا گیا ہے

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت 14 افسران کو واپس ان کے محکموں میں بھیجنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مختلف محکموں کو واپس بھیجے جانے والے یہ افسران طویل مدت (1998) سے ایف آئی اے میں ضم ہوتے آرہے تھے۔

اس سلسلے میں  سپریم کورٹ آف پاکستان ان افسران کے ایف آئی اے میں انضمام کو غیر قانونی قرار دے چکی تھی۔

 وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت جن افسران کو واپس بھیجا گیا ہے

ان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر میرمظہرجبار اورنصراللہ خان گوندل شامل ہیں۔

ایف آئی اے سے واپس جانے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لبنیٰ ٹوانہ اور انسپکٹرزرین آمنہ بھی شامل ہیں۔

 میر مظہرجبار کو سی اینڈ ڈبلیو، نصراللہ خان گوندل کو پنجاب پولیس میں واپس بھیجا گیا ہے جب کہ لبنیٰ ٹوانہ سندھ پولیس کو رپورٹ کریں گی۔

ایف آئی اے سے جانے والے جاوید اقبال رحمانی ایف بی آر کسٹم میں واپس جائیں گے

تو زرین آمنہ موٹروے پولیس اور مرزا عظمت جاوید واپڈا میں رپورٹ کریں گے۔

ایف آئی اے سے عامر عباس کی بھی واپسی ہو گی جو بلوچستان پولیس کو اپنی آمد کی اطلاع دیں گے۔

%d bloggers like this: