ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں آئندہ بجٹ میں شامل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے سروے، تخمینہ اور منظوری کیلئے ٹائم لائنز دے دی گئی ہیں.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد نے تمام محکمو ں کے افسران سے مراسلہ میں کہا ہے کہ وہ دی گئی
ٹائم لائنز پر عملدرآمد کریں. ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ڈویلپمنٹ پیکج دیاگیا ہے تمام محکموں کو بھی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ محنت کرنا ہو گی اس لیے ایک دن کا ضیاع برداشت نہیں کیا جائے گا.
انہو ں نے کہاکہ 21جولائی تک ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری او ر
دیگر مراحل طے کیے جائیں. 31جولائی تک ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور 31اگست تک پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پلیٹ فارم سے سکیموں کی
منظوری سمیت دیگر معاملات کیلئے ہوم ورک کیا جائے. فزیبلٹی رپورٹس، پی سی ون، تخمینہ جات اور متعلقہ ریکارڈ فورم پر جمع کرانے،
سکیموں کی منظوری اور ٹائم لائنز پر عملدرآمد کر کے کمشنر آفس کو بھجوائی جائیں.
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرکاری واجبات کی وصولی تیز کر دی گئی ہے.
ڈائریکٹر ایکسائز چودھری محمد آصف کی زیر قیادت آگاہی واک کاانعقاد کیاگیا. شرکاء اور عوام میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کرنے کا ساتھ ترغیب دی گئی کہ
وہ پراپرٹی، پروفیشنل اور دیگر واجب الادا ٹیکس بروقت ادا کریں مہلت ختم ہونے پر قانون حرکت میں آئے گا.
جائیداد قرقی سمیت دیگر کارروائی کی جاسکتی ہے. ڈائریکٹر ایکسائز چودھری محمد آصف نے کہا کہ
محکمہ کی طرف سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جا ری رہے گی. انہو ں نے کہاکہ ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں.
آج ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف بلاکوں میں گھر گھر جا کر پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب نے کم عمر کی شادی روکنے اور قانون کے تحت نکاح رجسٹرڈ کرنے کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیئے ہیں.
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کے دفتر میں منتخب نکاح خوانوں کا اجلاس منعقد ہوا
جس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہاکہ
نکاح خواں قانون کے تحت نکاح رجسٹرڈ کرنے کیلئے اقدامات کریں.
والدین، گواہوں کی موجودگی میں نکاح رجسٹرڈ کیا جائے. عمر کی حد اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے
2
چھان بین کی جائے. زیادہ فیس کی وصولی اور دیگر معاملات پر کارروائی ہو سکتی ہے. انہوں نے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں.
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب نے ناگہانی اموات کا شکار ہونے والے افراد کی مالی معاونت کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ڈپٹی کمشنر متعلقہ ضلع کی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کمیٹی کے ممبران مقرر کیے گئے ہیں.
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ڈیتھ کمپن سیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل کوٹ چھٹہ کے
موضع حیدرآباد چک نمبر دو کے عبدالستار کے کیس کا جائزہ لیتے ہوئے آٹھ لاکھ روپے مالی معاوضہ کی منظوری دے دی.
عبدالستار آندھی او رطوفان میں چھت گرنے سے وفات پا گئے تھے. مرحوم کی دو بیویاں اور آٹھ بچے ہیں.
قانون کے تحت مالی امدادورثاء میں تقسیم کی جائے گی.
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کیس سامنے آنے پر انسدادِ ڈینگی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سر ویلنس کیلئے 567 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے محکموں کو متحرک کردیا.
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکموں کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم تیز کردی جائے ہر محکمے کی یکم جولائی سے نئی ایپ پر سرگرمیاں ریکارڈ کی جائیں۔
ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کی بروقت تلفی ضروری ہے۔کباڑ اور پرانے ٹائر کے ذخیروں سمیت دیگر حساس جگہوں کی باقاعدہ سرویلنس کی جائے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی نے بتایا کہ سال کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔بلوچ کالونی کی رہائشی کینسر کی مریضہ اور ٹریول ہسٹری ہے۔
ضلع میں 504 ہاٹ سپاٹ رجسٹرڈ ہیں۔ گھر گھر سرویلنس کیلئے 512 اور 55 آؤٹ ڈور ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان شہر،ضلع کی تحصیلوں ڈیرہ،تونسہ،کوٹ چھٹہ اور کوہ سلیمان میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر”خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کے اگلے مرحلے
کے دوران عوام کو بہترین پبلک سروسز کی فراہمی
3
کا سلسلہ عروج پر ہے۔ضلع کچہری،حوالات،بخشی خانہ سرکاری پانی کی ٹینکیوں کی صفائی،واٹرفلٹریش پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی اور سرکاری سکولوں کی
وائٹ واشنگ کا عمل جاری ہے،ٹارگٹ حصول کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،میٹرو پولیٹن کارپوریشن،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کا سٹاف شفٹوں
میں ڈیوٹیاں انجام دے رہا ہے،حوالات و جیلوں کی بیرکوں میں خصوصی صفائی کی جا رہی ہے،
گزشتہ روز ویڈیو لنک کانفرنس میں چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کے بعد کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز خود اس
پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں،ضلع کچہری میں علی الصبح اور ورکنگ ٹائم کے بعد بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز صفائی میں مصروف رہتے ہیں،
منظم حکمت عملی کے ذریعے سٹیپ وائز واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز بھی تبدیل کئے جارہے ہیں،پبلک باتھ رومز،وکلاء کے چیمبروں،ججز کورٹس،
ضلعی انتظامیہ کے دفاتراور داخلی و خارجی راستوں پر چھڑکاؤ اور چونے کی لائمنگ بھی کی جا رہی ہے،
ساتھ ہی کچہری کے باغیچوں میں پودوں اور درختوں کی کانٹ چھانٹ کے ساتھ ساتھ مزید شجرکاری کا عمل بھی جاری ہے۔
سرکاری ٹینکیوں کی صفائی اور کلورین کی آمیزش کے علاوہ پائپ لائنوں کی دیکھ بھال کو ممکن بنایا جا رہا ہے
جب کہ”خدمت آپ کی دہلیز پر”کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ بھی کی جارہی ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں ماڈل ڈیری فارم بنایا جائے گا جس پر 25کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے
ڈیرہ غازیخان سمیت منتخب اضلاع میں پولٹری فارمز کی بحالی کی جائے گی جن پر تیرہ کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے.
بجٹ 2021-22 میں ماڈل ڈیری فارم کیلئے پندرہ کروڑ اور پولٹری فارم کی بحالی کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کے علاقے وہوا میں ہینڈی کرافٹ سنٹر قائم کیاجائے گا
جس پر دو کروڑ روپے خرچ ہو ں گے بجٹ میں ایک کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں. انڈسٹریز کی دوجاری سکیموں کیلئے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں
جن میں تونسہ میں آرٹیزن ویلج کے قیام کیلئے آٹھ کروڑ روپے اور تونسہ میں ہینڈی کرافٹ ڈویلپمنٹ سنٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے بیس لاکھ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل آفس کا دورہ کیا
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،
ایکسیئن بلڈنگز محمد وقاص، تحصیلدار مہر شمعون اوردیگر موجود تھے. ڈپٹی کمشنرنے تحصیل کمپلیکس کی پرانی عمارت کے معائنہ کے دوران مختلف شعبوں
اور ریکارڈ روم کا معائنہ کیا.ا نہوں نے ایکسیئن بلڈنگز کو عمارت کی بحالی
اوردیگر تعمیراتی کام کیلئے تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کیں.
ڈیرہ غازیخان
سنٹر آف ایکسی لینس دانش بوائز سکول ڈیرہ غازیخان اور قدیمی درسگاہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 کے درمیان اثاثہ جات کی تقسیم کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان
محمد علی اعجاز نے جاری کر دیا فیصلہ کے مطابق سنٹر آف ایکسی لینس کے مین گیٹ سے گرلز ہائی سکول نمبر 1کی دیوار تک سیدھی دیوار بنائی جائے گی.
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمدحسن رانجھا، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 محمد رفیق چانڈیہ،
پرنسپل سینٹر آف ایکسی لینس پروفیسرحافظ محمد راشدسعید رانا ڈپٹی ہیڈ ماسٹرہائی سکول قاضی نعمت اللہ، ڈپٹی ہیڈماسٹر سینٹر آف ایکسی لینس دانش سکول عباس مہدی اور دیگر موجودتھے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے جاری کردہ فیصلہ میں
دونوں اداروں کے درمیان باونڈری وال کی تعمیر کے لئے دانش اتھارٹی لاہور کو بھی حکم جاری کر دیا فیصلہ میں مسلم اکیڈمک بلاک جو کہ
ڈبل سٹوری 16 کلاس رومز، منی ہال اور کینٹین پر مشتمل ہے کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کو دیدیا گیا جبکہ الحمد بلاک اور لیب رومز سنٹر آف ایکسی لینس کو الاٹ کر دیئے گئے ہیں.
فیصلہ میں دونوں اداروں کے سربراہان کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں اس فیصلہ کی پاسداری کریں گے
اور ایک دوسرے کے انتظامی امور میں مداخلت سے اجتناب کریں گے.
والدین نے امید ظاہر کی ہے کہ
اس فیصلہ پرمن و عن عملدرآمد کیلئے حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر کے دونوں تعلیمی اداروں کو ملک و قوم کے طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا.
والدین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹر آف ایکسی لینس کے معیار تعلیم اور طلباء کی بڑھتی ہوئی
تعداد کے پیش نظر اس سے ملحقہ پلاٹ کو بھی سینٹر آف ایکسی لینس کی توسیع کیلئے سکول کا حصہ بنایا جائے تاکہ آنے والی
نسلوں کو بہتر تعلیم کے زیادہ مواقع حاصل ہوسکیں اور بوقت ضرورت توسیع کی جاسکے۔
دریں اثنا ء سنٹر آف ایکسی لینس اور ہائی سکول نمبر 1کے حوالے سے
طلبہ اور والدین نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ
فیصلے پر عملدرآمد کراتے ہوئے فوری طور پر حد براری کرائی جائے تاکہ دونوں اداروں کے طلبہ پرسکون ماحول میں علم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں
ڈیرہ غازی خان:
قیمیتی کرسٹل معدنیات (جواہر کے پتھر کے طور پر استعمال ہونے والے) قیمتی پتھروں کی سمگلنگ تھانہ سخی سرور پولیس نے ناکام بنا دی اور قیمتی پتھر کسٹم احکام کے حوالے کر دئے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور نے بہترین کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قیمتی پتھر جو کہ جواہر کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں
غیر قانونی طور پر کی جانے والی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا اور قیمتی پتھر قبضہ پولیس میں لیکر کسٹم احکام کے حوالے کر دیئے
ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان سے کوچ میں رکھ کر یہ قیمتی پتھر پشاور سمگل کئے جا رہے تھے
دوران تلاشی قیمتی پتھر کی سمگلنگ کو ناکام بنا کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی کا کہنا تھا کہ
بین الصوبائی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے نظام کو سخت کرتے ہوئے ہر طرح کی غیر قانونی سمگلنگ کو ناکام بنایا جا رہا ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون