دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیپرا نے مہنگی بجلی پیدا کرنے پر سوال اٹھادیے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے پر سوالات اٹھادیے ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے پر سوالات اٹھادیے ہیں۔

نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیئرمین نیپرا نے نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن(این پی سی سی) کے حکام سے پوچھا کہ مئی میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بحلی کیوں پیدا کی؟

اس پر این پی سی سی حکام نے جواب دیا کہ ایل این جی کی دستیابی میں کمی کے باعث ایسا کرنا پڑا۔

مئی میں یومیہ 140 ملین مکعب فٹ فی یومیہ (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس کی کمی کا سامنا رہا۔

اس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ گیس والے پلانٹس کو استعداد سے کم چلانےکے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سسٹم میں نقائص کو دور کرنا نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی ذمہ داری ہے۔

آپ کی نااہلی کی وجہ سے پورا پاکستان کیوں متاثر ہو؟

این ٹی ڈی سی حکام نے مؤقف اپنایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سسٹم میں نقائص کو دور کرنے میں تاخیر ہوئی۔

اس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کورونا کو تو ایک سال سے زیادہ ہو گیا،

آپ کے جواب سے مطمئن نہیں۔

ترجمان نیپرا کے مطابق ایف سی اے کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کواٹرز میں عوامی سماعت مکمل ہوگیا ہے۔

اتھارٹی اعدادوشمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

About The Author