مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں کورونا سے مزید 23 اموات

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 735 نئے کیسز رپورٹ  ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 784 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں ٹھیک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ ایک ہزار نو سو پچاسی ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 3 سو 39 افراد کو ویکسن کی ایک خوراک جبکہ 28 لاکھ 15 ہزار 4 سو 54 افراد کو دو خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 47 لاکھ 93 ہزار 7 سو 93 افراد کو کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے پاکستان کوموڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو پچیس لاکھ خوراکیں بھیجی جائیں گی۔ کھیپ رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی۔

%d bloggers like this: