دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان

 صوبائی حلقے پی پی 213 میں پختہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لیے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اوران منصوبوں کے لیے نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں رقوم بھی مختص کردی گئی ہیں۔

منصوبوں پر بجٹ دستاویزات کے مطابق 41 کروڑ 99لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی جبکہ 2021-22 کے بجٹ میں ان منصوبوں کے لیے چھ کروڑ40لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پی پی 213بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہمارے دیرینہ مطالبات پورے کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملتان کے لیے میگاترقیاتی پیکج کا اعلان کیا اوراس مرتبہ پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے الگ رقوم مختص کی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں میں نیازٹاؤں،

حسن آباد، نورشاہ، گارڈن ٹاون، شہبازٹاون کی 12کلومیٹرکی سڑکیں، سورج میانی، باغ والا، دھور کوٹ، افضل سٹی ،معین آباد ،دربارسخی سلطان کے علاقوں کی ساڑھے12کلومیٹر ، بستی خداداد، وزیرچوک، لنک وزیرچوک،

عسکریہ چناب کالونی، غریب آباد، فہد ٹاون، گرین ٹاون، نذرچوک، جناح ٹاون، گلستان کالونی کی ساڑھے12کلومیٹر، جمیل ا ٓباد اور ملتان کینٹ کے علاقوں کی دوکلومیٹر

اور ہیڈ سکندری نالہ سے سورج میانی اور خانیوال روڈ سے بستی بواپور کی تین کلومیٹر کی سڑکیں شامل ہیں۔


ملتان
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کی منظوری کے باوجود ملتان کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے بجائے میونسپل کارپوریشن کے مطابق پی ایف سی شیئر پر 1کروڑ روپے ماہانہ کا نقصان، بتایا گیا ہے کہ
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 معطل کر دیا گیا ہے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت ملتان کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے
،
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو 68یونین کونسلوں کے بجائے 92یونین کونسلوں میں سٹریٹ لائٹ، ترقیاتی کاموں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ دیا گیا ہے
لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت ہی 4کروڑ 63لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں
جس سے ملتان کو تقریباً 1کروڑ روپے سے زائد کا ماہانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ شہری محمد ندیم فرحان ، زبیر ، کاشان نے کہا ہے کہ
پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی محرومی دور کرنے کیلئے آبادی اور وسائل کےمطابق پی ایف سی شیئر ادا کرے۔

ملتان
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نےصوبہ کے 25 ہزار سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بتایا گیاہے کہ
پہلے مرحلے میں ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ای لرننگ کا آغاز کیا جائے گا۔پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت مخیر حضرات سکولوں میں ای لرننگ کا سیٹ اپ لگا کر دیں گے۔
میرا سکول منصوبہ کے تحت لاہور کے تمام ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو شامل کیا جائے گا۔
منصوبہ کے تحت ہر سکول اپنی الگ سے ایپ تیار کرے گا۔مذکورہ ایپلی کیشن پر نصاب اور رجسٹرڈ بچوں کا ڈیٹا دستیاب ہوگا۔ایپلی کیشن پر اساتذہ آن لائن کلاسسز اور لیکچر دیں گے ۔ایپ کے زریعے طلباء کو تیاری کیلئے نوٹس
،
اسائنمنٹ اور رپورٹ کارڈ بھی فراہم کیےجائیں گے۔ای لرننگ کیلئے تمام تر اخراجات مخیر حضرات اٹھائیں گے۔

ملتان
حکومت کاوسیلہ تعلیم پروگرام میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کو شامل کرنے کا فیصلہ
فرسٹ ایئر کے طالب علموں کو 3500 روپے اور سیکنڈ ایئر کے طالب علموں کو 4000 روپے سہ ماہی دیا جائے گا
اس سلسلے میں ایچ ای ڈی نے اجلاس 24 جون کو طلب کرلیا ہے
جس میں اس حکومتی فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔

About The Author