مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائیدگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے

حاجی پور شریف

مبینہ ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری مسروقہ گندم برآمد نہ ہونے پر حاجی پورشریف میں سینکڑوں بیوپاریوں کا کڑکتی دھوپ میں ٹائر جلا کر فاضل پور

پولیس کے خلاف مظاہرہ فاضل پور پولیس ملزمان سے ساز باز کرچکی ہے 4 ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں دیگر 28 ملزمان گرفتار نہ ہوئے گندم بھی بر آمد نہ کی جاسکی بیوپاری واقعہ پر سراپا احتجاج بن گئے انجمن آڑھتیان کے رہنماؤں جام سلیم

برڑہ جام ضمیر برڑہ مدعی مقدمہ شبیر ببر ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 اپریل کو حاجی پور شریف سے بیوپاری شیر کلیم ببر نے ٹرک پر 2 سو بوری گندم لوڈ کرائی اور گندم براستہ فاضل پور محمد پوردیوان فوڈ سنٹر پر جارہی تھی کہ

حاجی پورشریف روڈ نزد قطب کینال پل پر بااثر ملزمان حمیداللہ لاشاری سوہنارا اور انکے درجنوں افراد نے گندم سے بھرے ٹرک کو روک لیا اور گندم لوٹ لی 15 پر کال کی گئی فاضل پور پولیس موقع پر پہنچ گئی

فاضل پور تھانے میں ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا گیا بعد از تحیق چوری کے مقدمے کو ڈکیتی ثابت ہونے پر ضمنی میں واقعہ ڈکیتی شو کردیا گیا

چار ملزمان نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانتیں کرائیں جو کے خارج ہوگئی جبکہ 28 ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں

فاضل پور پولیس نے انہیں ہاتھ تک نہ لگایا الٹا وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں مسروقہ گندم تک برآمد نہ کی جاسکی بیوپاری واقعہ پر سخت پریشان ہیں ڈکیتی کے واقعہ کے بعد کاروبار خطرے میں پڑ چکا ہے

مدعی مقدمہ شیر کلیم ببر نے بتایا کہ فرضی انکوئریاں کرکے مقدمے کو کمزور کیا جارہا ہے فاضل پور پولیس ملزمان کے ساتھ مل چکی ہے انہوں نے ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ

مسروقہ گندم برآمد کرکے ملزمان گرفتار کئے جائیں علاوہ ازیں حاجی پورشریف، نور پور ،نواں شہر کے بیوپاریوں نے واقعہ پر کڑکتی دھوپ میں

حاجی پورشریف چوک سیدنا صدیق اکبرؓ پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا بیوپاریوں نے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے انہوں نے آڑھتیں بھی بند کر دی ہیں

جس پر نعرے درج تھے اس موقع پر انجمن آڑھتیان کے رہنما حاجی بلال گوندل غلام حسین نذیر منہاس حافظ سیف اللہ اختر ڈاہر سمیت سینکڑوں بیوپاری موجودتھے

%d bloggers like this: