مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاداحمد خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت اداروں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے خود میدان میں متحرک ہوگئے۔

انہوں نے معائنہ کے دوران ریلوے پلی چوک سے ریڑھیاں اور تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف کو معاملات دیکھنے

کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران کو

ساتھ لیکر شہر کی مختلف گلی محلوں کا پیدل تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے خدمت مہم کے تحت اداروں کی کارکردگی چیک کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کی ادائیگی کے

بعد ڈیرہ غازی خان شہر میں بلاک اے،بی ای،ایف،مانکا کینال،کشمیر پارک،گھنٹہ گھر گولباغ،پل ڈاٹ سے گلوب چوک کی گرین بیلٹ،

چوک چورہٹہ اور ملتان روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کی اور مسائل دریافت کئے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے تمام محکمے ملکر کام کریں۔عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی اور تاخیری حربے

برداشت نہیں ہونگے۔صبح سویرے مختلف مقامات کے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

مین ہولز،ڈرینز کو کور اور گلیوں کے پیچ ورک جلد مکمل کئے جائیں۔کراون فیلئیر کی متاثرہ جگہوں کو فوری مرمت کرکے بحال کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر میں میاواکی طرز پر گھنی شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے،اراکین اسمبلی شہر کو صاف ستھرا،سرسبز و شاداب بنانے اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے متحرک ہوگئے۔

عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی تشکیلِ کردہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر

مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور کمیٹی کے دیگر

اراکین شریک تھے۔اس موقع پر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں میونسپل سروسز اور اربن انفراسٹرکچر کے معاملات کا جائزہ لیا گیا.
2
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے اپنے فنڈ سے شہر میں الگ خواتین پارک بنانے کا اعلان کردیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ

خواتین کیلئے کام کرنے کا جنون ہے،لیڈیز پارک بنانے پر خوشی ہوگی،زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

انتظامیہ کیلئے حالیہ بارش ٹیسٹ کیس تھی،بروقت نکاسی آب ممکن بنانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کے تمام علاقوں میں صاف پانی اور سیوریج مسائل حل کریں گے۔

واٹر سپلائی سکیم میں وسعت اور نئے ڈسپوزل سٹیشن بنانے کیلئے ہوم ورک کیا جائے۔پی ایچ اے میاواکی طرز پر اربن فاریسٹیشن کرے۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن آمدن بڑھانے کیلئے نئی دکانیں تعمیر کرنے سمیت دیگر سرگرمیاں شروع کرے

.
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ بھٹہ کالونی ڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن شروع کردی گئی ہے جس سے علاقہ میں سیوریج کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں شاہراہوں کی مرمت و بحالی کیلئے کام کیا جائیگا۔روڈز پر لین مارکنگ اور ٹریفک اشارے نصب کئے جائیں۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ میونسپل ویسٹ کیلئے 300 کنال رقبہ مخصوص کردیا گیاشہر میں بارش کا پانی آٹھ گھنٹے کے

اندر نکال دیا گیا۔چار بازار اور اہم مقامات پر سٹریٹ لائٹس بحال کرادی گئیں۔
آر پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ امن و امان اور کار سرکار میں مداخلت پر کارروائی کی جائے گی۔

ٹریفک کی روانی اور قانونی معاملات میں انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیلئے نئی مشینری خریدی جارہی ہے۔عملہ کو یونیفارم میں ملبوس کرنے کے ساتھ صفائی کے معاملات میں مزید بہتری لائیں گے۔

اجلاس میں کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر محکموں سے بریفنگ لی گئی.


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعیدرفیق نے سنٹرل جیل کا معائنہ کیا اور جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ30 سید کاشف رضا زیدی، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے مسائل پوچھے.

انہوں نے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے علاقے گدائی میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے لائن بچھانے کاآغاز کر دیاگیا. مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے نئی سیوریج سکیم کا سنگ بنیاد رکھا.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے پر ساٹھ لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی.

گدائی قبرستان نیو سیوریج لائن کی تنصیب سے گدائی میں سیوریج سے متعلقہ مسائل حل ہوں گے.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں

حلقہ میں اجتماعی مسائل کو ترجیحا حل کیا جائے گا. اس موقع پر مشیر صحت نے لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان، ملتان اور بہاولپور میں سیاحت کے فروغ کیلئے بسیں چلائی جائیں گی. کوہ سلیمان میں پارک ویزتعمیر ہوں گے.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے منصوبہ کیلئے بجٹ 2021-22میں فنڈز مختص کر دیئے ہیں.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ٹورازم ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے جاذب نظر بسیں چلائی جائیں گی

جس کیلئے بجٹ میں بارہ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں. انہوں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقے وہوا، بارتھی،

فاضلہ کچھ، سخی سرور، چوٹی، شادن لنڈ اور فورٹ منرو میں ریسکیو 1122کے ایمرجنسی سٹیشن تعمیر ہوں گے.

ڈیرہ غازیخان، فیصل آباد اور مری آرٹس کونسل کی عمارتوں کی بحالی کی جائے گی.

نئے بجٹ میں برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت سخی سرور ؒ کے مزار اقدس کی بحالی کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں

سربمہر کرنے کے ساتھ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

انہوں نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام فیز 2کے تحت تحصیل کے مختلف علاقوں میں جاری ٹف ٹائلز،

سیوریج اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا. انہوں نے احساس کفالت سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے عملہ اور خواتین سے معلومات حاصل کیں.

اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول کوٹ چھٹہ کا دورہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اوردیگر معاملات بھی چیک کیے.


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے بارہویں، دہم، گیارہویں اور نہم کلاسز کے سالانہ امتحانات کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے.

کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈبارہویں کلاس کا سالانہ امتحان ہفتہ دس جولائی،

میٹرک دہم کلاس جمعرات 29جولائی،انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس جمعرات 12اگست اور میٹرک نہم کلاس کاامتحان ہفتہ 28اگست سے شروع ہو گا.

پارٹ سیکنڈ اور دہم کلاس کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے.

مزیدمعلومات کیلئے فون نمبر 0321-6787019، 064-2689015،0642689010 اور 03336463459پر رابطہ کیا جاسکتا ہے


.ڈیرہ غازیخان

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی نے پندرہ روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی. ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن میڈم ہما نصیب نے کہا ہے کہ

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ ریجن عوام الناس کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے انہوں نے بتایا کہ

ماہ جون کے پہلے پندرہ روز میں جرائم پیشہ عناصر اور قانون کی خلاف ورزی پر بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے

دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 220 گ

رام ہیروئن اور15 لیٹر شراب برآمد کی اور دومجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا اسی طرح پیٹرولنگ پولیس ڈیرہ ریجن نے شاہراہوں پر

اوور لوڈنگ کے73 تیز رفتاری کے78 اور غیر قانونی گیس سلنڈر کے17 مقدمات درج کرکے168 مختلف گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی اور168 ڈرائیوروں کو

گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کیا اور ہائی ویز پر حادثات کی صورت میں 11 افراد جو معمولی زخمی ہوئے انہیں مو قع پر

فرسٹ ایڑ فراہم کی اسی طرح گاڑیوں میں فنی خرابی کی صورت میں 1513 پریشان حال لوگوں کو مدد فراہم کی گئی.

پیٹرولنگ پولیس نے دوران ڈیوٹی20 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا اور ہائی ویز پر 325 عارضی تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا

ایس پی پٹرولنگ پولیس ہما نصیب نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے


ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ شاہ صدر دین کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے

قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب A کیٹگری کا مجرم اشتہاری منیر احمد ولد محمد انور قوم پتافی کو گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین منیر احمد کا کہنا تھا کہ

جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔


ڈیرہ غازیخان

کوٹ چھٹہ میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس بنے گا،آسٹرٹرف ہاکی گراونڈ ڈیرہ غازیخان اور شاہ سلیمان سپورٹس سٹیڈیم تونسہ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں.

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ وزیر ا علی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں.

بجٹ دستاویزات کے مطابق کوہ سلیمان میں ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کیلئے آٹھ کروڑ دس لاکھ روپے، وہوا اور کوٹ قیصرانی میں کھیل کے گراونڈز کیلئے اٹھاون،

اٹھاون لاکھ روپے رکھے گئے ہیں تحصیل سپورٹس کمپلیکس کوٹ چھٹہ کی تعمیر کیلئے نئے بجٹ میں ابتدائی رقم بارہ کروڑ نوے لاکھ روپے،

سپورٹس گراونڈ شادن لنڈ کی تعمیر کیلئے ساٹھ لاکھ روپے، شاہ سلیمان سپورٹس سٹیڈیم تونسہ اور آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ ڈیرہ غازیخان میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ساڑھے تین،

تین کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں. مجموعی طو رپر جنوبی پنجاب میں پچیس نئے منصوبوں سمیت پینسٹھ منصوبوں کیلئے

ایک ارب اسی کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں پہلی دو روزہ قومی سیرت کانفرنس 21جون سے شروع ہو گی جس میں ملک بھر کی جامعات سے پچاس سے زائد محققین مقالے پیش کریں گے.

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد، اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز،

قومی اخبار کے کالم نگار منصور آفاق اور جسٹس (ر) نذیر احمد غازی کی بھی شرکت متوقع ہے. علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم،

خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلمان طاہر او رمیر چاکر رند یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم سمیت دیگر کا خطاب ہو گا.

افتتاحی تقریب میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور اختتامی تقریب میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے.

ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل خالد، سابق سفیر لیفٹیننٹ جنرل اشرف شریف سلیم کانفرنس میں آن لائن شرکت کریں گے.

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت کانفرنس کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.

شعبہ اسلامیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری انتظامات کی نگرانی کریں گے.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد شاہراہوں پر جمی مٹی صاف کرنے کیلئے متعلقہ محکمے اقدامات کریں.

مکینیکل سویپر اور دیگر آلات کے ذریعے سڑکوں،چوکوں او ردیگر اہم مقامات پر جمی مٹی صاف کی جائے.

سیوریج لائنز، ڈرینز کی صفائی کے ساتھ نکاسی آب کیلئے سامنے آنے والی خامیوں کو دور کیا جائے

انہوں نے کہاکہ موسم برسات کے دوران عوام کو نکاسی آب اور ذرائع آمد و رفت کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

اس لیے تمام محکمے الرٹ رہیں اور ضروری تیاری مکمل کی جائے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعلی پنجاب کی خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت محکموں کی طرف سے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی محکموں نے خدمت مہم کے ڈیش بورڈ پر 24712سرگرمیاں ریکارڈ کرا لیں. 289عوامی شکایات میں سے 277کا ازالہ کر دیاگیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت مہم میں ضلع کی درجہ بندی بہتر کرنے

کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی اور تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے.

تمام عوامی شکایات کو 72گھنٹے کے اندر ضروری کارروائی کرتے ہوئے نمٹا دیا جائے.


ڈیرہ غازیخان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر ڈی جی خان کے قبائلی علاقے بواٹا میں ایس ایچ او اقبال خان لغاری نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی نان کسٹم پیڈ سامان کی بڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

بلوچستان سے پنجاب آنے والی گاڑیوں سے ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد کا نان کسٹم پیڈ سامان پکڑ لیا گیا۔

نان کسٹم پیڈ سامان کو بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ بواٹا اقبال خان لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

نان کسٹم پیڈ سامان میں غیرملکی سگریٹ چھالیہ غیرملکی خشک دودھ گٹکا الیکٹرانکس کا سامان وغیرہ شامل ہے۔

پکڑے جانے والے نان کسٹم پیڈ سامان کو قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان۔
چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام ملزم گرفتار اور 6 کلو چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ انچارج چیک پوسٹ سخی سرور معہ ٹیم نے دوران چیکنگ صوبہ بلوچستان سے

صوبہ پنجاب میں چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم عزیز اللہ ولد سلطان محمد قوم بابوزئی سکنہ لورالائی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ا

ور ملزم سے 6 کلو چرس برآمد کر کے پولیس تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج کر دیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب کا کہنا تھا کہ

منشیات سمگلروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا ایسے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: