دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پارلیمنٹ لاجز کے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد

مرنیوالے کا نام سنتوش کمارہے،مرنیوالا اقلیتی ایم این اے لال چند کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔

پارلیمنٹ لاجز کے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد۔ لاجز ذرائع کے مطابق لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی

مرنیوالے کا نام سنتوش کمارہے،مرنیوالا اقلیتی ایم این اے لال چند کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

واقعہ کی انکوائری اور شواہد اکھٹا کر لئے گئے،پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری لال چند ملہی موقعہ پر موجود نہیں تھے،

سنتوش کمار نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر خود کشی کی، مرنے سے قبل ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کیا۔پولیس نے انکوائری کا آغاز کردیا ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری لال چند ملہی نے کہا کہ میرے ڈرائیور سنتوش کمار نے خود کشی کی ہے

خودکشی سے پہلے ڈرائیور نے ویڈیو ریکارڈ کی جس میں گھریلو مسائل کا تذکرہ کیا ہے۔

ڈرائیور نے خودکشی کا سبب اپنی بیوی اور ساس کوقرار دیا ہے۔میں اس وقت عمر کوٹ میں اپنے حلقے میں تھا اور ڈرائیور لاجز میں اکیلا تھا۔

About The Author