مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان، راجن پو راو رمظفرگڑھ اضلاع میں دو، دو سو بیڈ اور کوٹ ادو میں پچاس بیڈ کے حامل زچہ بچہ ہسپتال تعمیر ہوں گے.

ڈویژن میں 13نئے بی ایچ یو،پانچ ڈسپنسریز کے قیام، چھ دیہی اور 14بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جائے گا

آٹھ مراکز صحت کی تزئین و آرائش، تین سول ڈسپنسریوں کی عمارتوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی.

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے بجٹ 2021-22میں ابتدائی فنڈمختص کر دیئے ہیں.

پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں. مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام شعبوں کی طرح پرائمری و سکینڈری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیلئے خاطر خواہ فنڈز رکھے ہیں.

بجٹ دستاویزات کے مطابق دیہی مرکز صحت شادن لنڈ، وہوا، چوٹی زیریں، فاضل پور، شہر سلطان، کرم داد قریشی کو اپ گریڈ کیا جائے گا.

بنیادی مراکز صحت محمود کوٹ، مونڈکا، جھگی والا، 325ٹی ڈی اے، بغل سمیع پور، کھرڑ بزدار، جھکڑ پکا، بکھر واہ، شکار پور، عمر کوٹ،

سمینہ، آڑا جعفر، یارو اور کوٹ موہانی کے بی ایچ یوز کی آر ایچ سی سطح پر اپ گریڈیشن کی جائے گی. موضع کارو، بستی رسول بخش، بستی چاہی حضور بخش، اڈہ 1اور یوسی نوہاں والی میں سول ڈسپنسریز قائم ہوں گی. بستی جلبانی،

بستی احمدانی کی سول ڈسپنسری کی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر اور واہ لشاری میں سول ڈسپنسری کی عمارت تعمیر کی جائے گی.

اربن یونین کونسل 13ڈیرہ غازیخان، نوتک محمید، یوسی نواں جنوبی، اڈہ سمندری سمیت ضلع راجن پو رکے نو مختلف مقامات پر نئے بی ایچ یوز قائم ہوں گے

آٹھ مراکز صحت کی تزئین وآرائش کی جائے گی. مشیرصحت محمد حنیف پتافی نے کہاکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے تحت جنوبی پنجاب میں سولہ جاری اور نو نئے سمیت پچیس منصوبوں کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں

جس کے تحت ڈیرہ غازیخان میں دو سو بیڈ کے زچہ بچہ ہسپتال کے قیام پر تین ارب چونسٹھ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیا.

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور مسنگ سپیشلٹیز کیلئے پانچ ارب پینتالیس کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے،

ٹیچنگ ہسپتال میں نئی او پی ڈی، ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کیلئے تین ارب چوراسی کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے کاتخمینہ لگایاگیا

اور بجٹ میں ابتدائی فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں. پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے تحت بتیس جاری اور ایک سو ایک نئے منصوبوں کیلئے بجٹ میں پانچ

ارب اٹھاسی کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جس کے تحت سول ہسپتال سخی سرور میں بنیادی سہولیات کی فراہمی،

ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پو ر میں بیڈز کی تعداد بڑھانے، تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کی ری ویمپنگ، منگڑوٹھہ، سوکڑ، بستی بزدار، مکول کلاں، بوہڑ،

بنڈی، ڈونہ، ناڑی کے مراکز صحت کی تزئین وآرائش و مرمت، ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں ٹراما سنٹر کے قیام، راجن پور کے
2
بستی کھوکھر آباد یو سی واہ لشاری میں سول ڈسپنسری کی عمارت کی تعمیر، تحصیل صدر ہسپتال علی پور میں ڈائیلسز سنٹر اور ٹراما سنٹر کی تعمیر،

ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک اعظم میں ٹراما سنٹر کے قیام، ٹی ایچ کیو کروڑ میں چلڈرن وارڈ، چاہ زمبو والا تونسہ میں سیٹلائٹ / فلٹر کلینک کا قیام،

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لیہ میں ماڈل صحت گھر کا قیام، ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ڈینٹل وارڈاور میڈیسن ویئر ہاوس کی تعمیر سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلع ڈیر ہ غازیخان میں تعینات سرکاری ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کی ویکسی نیشن

لازمی قرار دیتے ہوئے محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے.انہوں نے کہاکہ 30جون تک تمام سرکاری ملازم ویکسی نیشن کرا کے

یکم جولائی تک سر ٹیفکیٹ فراہم کریں


ڈیرہ غازیخان:

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں سربمہر کرتے ہوئے 4500روپے جرمانہ عائد کیا.

انہوں نے بی ایچ یو جھوک اترا کا بھی دورہ کیا. ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کرنے کے ساتھ ادویات کی موجودگی اوردیگر معاملات چیک کیے.

انہوں نے دریائے سندھ کے قسمانی سپر کا بھی دورہ کیا.

دریائی کٹاؤ کا جائزہ لینے کے ساتھ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ منتقلی

اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں سرگرمیاں جاری ہیں.

ڈیش بورڈ پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی 21747سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں اور 269عوامی شکایات میں سے 260نمٹا دی گئیں.

اسی طرح ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 15جون کو 5703سرگرمیاں ریکارڈ ہوئیں اور 1296عوامی شکایات میں سے 1250نمٹا دی گئیں.

گزشتہ روز ضلع ڈیرہ غازیخان میں 858،لیہ میں 843، مظفرگڑھ 3264اور راجن پور میں 738سرگرمیاں ریکارڈ ہوئیں


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخ ان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تمام محکموں کو دفاتر، سرکاری رہائش گاہوں میں انسداد ڈینگی مہم موثر طریقے سے چلانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.

دفاترمیں خصوصی صفائی کے علاوہ کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگایا جائے گا.

اپنے آفس میں ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ موسم برسات میں ڈینگی کے کیسز بڑھ سکتے ہیں.

ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کرنا ضروری ہے. ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھی جائے.

تالاب، کھڑے پانی او رکھاٹھ کباڑ صاف کیے جائیں. تمام محکمے سرگرمیوں کا تصویری ویڈیو ریکارڈ مرتب کریں.

ضرورت پڑنے پر محکموں کے سربراہان سے سر ٹیفکیٹ طلب کیا جاسکتا ہے. ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ

وہ نشیبی علاقوں اور حساس مقامات کا سروے کر یں. ڈینگی لاروا کی موجودگی پر متعلقہ محکموں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی اور دیگر نے بریفنگ دی


ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے جرائم کے خاتمے، مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے

ڈی ایس پی سٹی سمیت سرکل سٹی کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ ہر تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات، چوری شدہ مال کی برآمدگی،

ملزمان کی گرفتاری، منشیات کے خلاف کاروائی، ناجائز اسلحہ کے خاتمے، مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری

اور معاشرتی جرائم کے خلاف بھر پور کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ۔ان کامزید کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ مقامی اور تھانے کی سطح تک یقینی بنایا جائے تاکہ

کسی شکایت یا زیادتی کی صورت میں انھیں تکلیف اٹھا کر ڈی پی او آفس نہ آنا پڑے۔ اس کے باوجود بھی اگر کسی مہتمم تھانہ یا تفتیشی افسر کے خلاف شکایات پیش ہوتی رہیں

تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈی پی او عمر سعہد ملک نےکہا کہ

معاشرتی جرائم میں منشیات کے خاتمے ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، جواریوں اور سود خوروں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے

میٹنگ کے بعد ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ صدر کا وزٹ بھی کیا۔

%d bloggers like this: