مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: حاجی پور شریف

آج مورخہ 16/6/021 آپ کو پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راجن پور اور ایلیمنٹری ایسوسی ایشن ضلع راجن پور کا ایک ہنگامی اجلاس

زیر صدارت سید قیصر عباس بخاری مرکزی نائب صدر صدر پنجاب ٹیچرز یونین منعقدہوا۔جس میں ضلع بھر کے عہدے داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم کے گھمبیر مسائل زیر بحث آئے اور اجلاس میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔

جس کی کاپی وزیر تعلیم ۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ۔چیف سیکرٹری لاہور ۔اور ڈی سی او راجن پور کو ارسال کی گئی۔اس بات پر اتفاق کیا گیا

کہ راجن پور کا تعلیمی نظام کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے۔

اور سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔اور محکمہ تعلم میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے گا ۔


: راجن پور

ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب فاروق نذیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

میٹیریل کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

یہ بات انہوں نے ترقیاتی منصوبوں ،کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا ٹارگٹ اور خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام بارے جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے ہر سنٹر ز کا حدف پورا ہونا چاہئے ۔تمام سرکاری ملازمین 30جون تک اپنی کویڈ 19کی ویکسی نیشن مکمل کرا لیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ ضلع بھر میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد بڑھا کر 11کر دی گئی ہے ۔

اب تک 50ہزار سے زائد شہری اپنی ویکسی نیشن کرا چکے ہیں ۔اجلاس میں زراعت ،صحت ،جاری ترقیاتی منصوبہ جات اورشجر کاری بارے بریفنگ دی گئی ۔

بعد ازاں ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب فاروق نذیر نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیااور وہاں پر تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں شجر کاری کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ فہد بلوچ کے علاوہ ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔


راجن پور

صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی سربراہی میں صوبے میں

ماہی پروری کے سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے متعدد منصوبوں پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔

یہ بات انہوں نے فش ہیچری کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات بھی موجودتھے۔

سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ مچھلی کی پیداوار میں فش فارمرز کو سہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے۔

اس مقصد کے لیے کئی منصوبوں پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔ جس کی مثال حال ہی میںفش ہیچری فاضل پور کا افتتاح ہے۔

سالانہ بجٹ 2021-22میں بھی ماہی پروری کے فروغ کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں فش فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے۔

فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والے فارمرز کو فش فارم قائم کرکے ملک میں پروٹین کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے اور وائٹ میٹ کی پیداوار سے منافع بحش کاروبار شروع کرنے کے لئے نہ صرف ترغیبات دی جارہی ہیں

بلکہ انہیں جدید تربیتی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ ماہی پروری ثنا عروج نے بتایا کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں نئے فش فارمز قائم کیے جا رہے ہیں۔

کرونا وبا کی وجہ سے آن لائن تربیتی کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں کثیر تعداد میں فارمرز شریک ہو رہے ہیں۔


راجن پور

غیر معیاری اور جعلی کھادوں کا کاروبار کرنے والے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کے بھی مجرم ہیں۔

ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔کھاد کا غیر معیاری کاروبار کرنے والے تاجر اپنا قبلہ درست کر لیں ۔

یہ باتیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راجن پور ڈاکٹر محمد زکریا نے راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹ مٹھن ،بستی پھلی اور دھینگن میںمختلف دکانوں پر کھادوں کے

نمونے لینے کے موقع پر کہیں۔تفصیلات کے مطابق مختلف دکانوں سے 10نمونے لئے گئے ۔جن کو فوری طور پر تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔

رزلٹ خراب آنے پر کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔


: حاجی پور شریف

(ضلع راجن پور محکمہ تعلیم پر بھو نچال )

راجنپور کی تینوں تحصیلیں۔ تحصیل جامپور راجنپور اور تحصیل روجھان میں فیمل ڈپٹی DEOs کی سیٹس خالی۔ کوئی بھی

فیمیل ڈپٹی DEOs لگنے کو تیار نہیں آخر کیا وجہ ہے ؟ کیوں یہ عہدہ نہیں لیتے اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔

محکمہ تعلیم کے بہت بڑے نام محکمہ تعلیم ضلع راجن پور کی ایڈمنسٹریشن سے گھبرا رہے ہیں

محکمہ تعلیم میں جس سے بات کی جائے وہ یہی کہتا ہے مجھے عزت سے جینا ہے ضلع راجن پور کے محکمہ تعلیم کے ایسے برے حالات پہلے تو کبھی نہیں تھے۔

سینکڑوں فیمیل اساتذہ اپنے جائز کاموں سے محروم.ہیں شدید گرمیوں کے موسم میں .فیمیل اساتذہ دفتروں کے چکر لگا لگا کر رل گئیں ہیں

سننے میں آیا ہے کہ میل DEOs بھی اپنی ایڈجسٹمنٹ کسی اچھے سے اسکول میں کروانے کے چکر میں ہیں۔

مظلوم اور پسماندہ ضلع راجن پور کو کس کی نظر کھا گئی ۔ ضلع راجن پور کی عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔۔۔

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راجن پور چیف منسٹر سردار عثمان خان بزدار ۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے بھرپور مطالبہ کرتی ہے کے

ضلع راجن پور کی تینوں تحصیلوں میں فیمیل ڈپٹی DEOs فوری طور پر تعینات کی جائیں تاکہ فیمیل اساتذہ کے مسائل حل ہو ں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راجن پور کے راہنمائوں سید قیصر عباس بخاری سراج احمد سدوزئی ,غلام شبیر سکھا نی و دیگر نے کیا


حاجی پورشریف

ضلع راجن پور پنجاب ٹیچرز یونین پالیسی خود مرتب کرتی ہے کسی سیاسی جماعت کی آلہ کار نہیں ہے ۔

سیاسی الزامات لگانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اساتذہ بخوبی جانتے ہیں کہ پنجاب ٹیچرز یونین کا مفاد اساتذہ کے حقوق کے گرد گھومتا ہے

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راجن پور کو اساتذہ کے حقوق کی ہر صورت جنگ لڑنی ہے ۔لڑ رہی ہے

اور لڑتی رہے گی ۔پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ان کے حقوق کی بات کرتی ہے ۔

اساتذہ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں PTU ان کے حقوق کا جھنڈا بلند کیے ہوئے ہے

اساتذہ کے حقوق کے لیے جتنی بھی قربانی دینی پڑیں گی پنجاب ٹیچرز یونین اس کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

کسی کو اساتذہ کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے محکمہ تعلیم کےکسی بھی آفیسر ز سے PTU کی کوئی ذاتیات نہیں ہے

تمام آفیسرز ہمارے لیے قابل احترام ہیں شرط یہ ہے کہ اساتذہ کی بے توقیری نہ ہو اساتذہ کے حقوق کو پامال نہ کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی چیف آرگنائزر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راجن پور سراج احمد خان سدوزئی نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔


راجن پور

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف کے لیئے 17جون کو شام 5بجےپریس کلب راجن پور کے سامنے احتجاج مظاہرہ ہوگا۔

تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کے زیر انتظا م سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے 17جون کو شام 5بجےپریس کلب راجن پور کے سامنے احتجاج ہوگا۔

ملک عبدالرؤف ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور نے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔

اس اجلاس میں ضلعی ناظم محمد طاہر حسن،فیضان خان،ارشاد احمد گورمانی صدر راجن پور،

محمداشرف ملک ناظم فاضل پور ،منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے دیگر احباب نے خصوصی شرکت کی۔

%d bloggers like this: