دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انڈسٹری میں کسی سے متاثر نہیں ، کومل عزیز خان

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کیے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

مقبول پاکستانی اداکارہ کومل عزیز خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کوئی بھی انہیں متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا ہے

وہ صرف ان لوگوں سے متاثر ہوتی ہیں جو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کیے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ انڈسٹری میں کس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

اداکارہ نے طویل جواب دیتے ہوئے انڈسٹری کی خستہ حالی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ

ہمارے پاکستانی اداکاروں کے بارے میں کیا متاثر کن ہے، ان کی شکل ، پیسے ، یا مزید پیسے کمانے کی تیاری؟

کومل عزیز نے اعتراف کیا کہ وہ بھی اس تنقید سے بالاتر نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ عبدالستار ایدھی اور ادیب رضوی جیسی شخصیات سے متاثر ہیں ، اور ایسے ہی دیگر ان تمام لوگوں سے متاثر ہیں جو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کیے بغیر خدمتِ خلق کرتے ہیں۔

About The Author