پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی وزارت صحت کے لیے 28 ارب روپے اور کورونا وبا سمیت دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عالمی وبا کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ایک ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ جون 2022 تک 1o کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال وفاقی وزارت صحت کے لیے مختص رقم میں سے صرف 39 فیصد فنڈز خرچ ہو سکے ہیں۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے جاری 23 منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں دوبارہ بھی شامل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال وزارت صحت کے لیے مختص رقم میں سے 39 فیصد فنڈز خرچ ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں صحت سہولت پروگرام پر 32 سو ملین خرچ ہوئے ہیں جب کہ
دیہی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام پر 756 میں سے صرف 162 ملین روپے خرچ ہو سکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاق میں 4 بی ایچ یوز کی تعمیر کے لیے مختص 204 میں سے 56 ملین روپے خرچ ہوئے ہیں۔
ذرائع سے بتایا ہے کہ محفوظ انتقال خون پروگرام کے لیے مختص 235 ملین میں سے صرف 19 ملین خرچ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسی طرح پمز کے شعبہ ریڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کے لیے مختص 113 ملین میں سے صرف ایک ملین روپے خرچ ہوئے ہیں۔
اسی طرح ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے پمز اسپتال ایم سی ایچ اپ گریڈیشن کے لیے مختص 854 میں سے صرف دو ملین روپے خرچ کیے جا سکے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب