اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تعلیم کا مجموعی بجٹ 87 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 66 ارب روپے مختص

بجٹ میں وفاقی وزارت تعلیم سمیت ہائر ایجوکیشن کے لیے 87 ارب سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں وفاقی وزارت تعلیم سمیت ہائر ایجوکیشن کے لیے 87 ارب سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔

 بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لیے 66 ارب سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے

جس میں سے 42 ارب 45 کروڑ روپے ترقیاتی پروگرام کی مد میں رکھے گئے ہیں۔

آئندہ مالی میں وفاقی وزارت تعلیم کے لیے 19 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے

جس میں سے وفاقی تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے لیے 19 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اگلے مالی سال کے بجٹ میں قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت ( نیوٹیک) کے لیے 3 ارب 99 روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بجٹ میں نیشنل ہیریٹج اینڈ کلچر ڈویژن کے لیے 1 ارب 73 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال تعلیم کا مجموعی بجٹ 83 ارب 3 کروڑ 63 لاکھ رہا اور اس سال تعلیم کے بجٹ میں 4 ارب سے زائد کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال تعلیم کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا مجموعی بجٹ 65 ارب رہا اور اس سال ایچ ای سی کے بجٹ میں صرف ایک ارب کا اضافہ ہوا۔

%d bloggers like this: