دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مجھے اپنا چہرہ پسند نہیں: ایمان علی کا انکشاف

’اُنہیں اپنے چہرے کے خدوخال بالکل پسند نہیں ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں اپنی شکل بُری لگتی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنا چہرہ بالکل پسند نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی سیلفیز بھی لینا پسند نہیں کرتیں۔

حال ہی میں ایمان علی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی ذات کے حوالے سے اہم انکشافات کیے۔

پروگرام میں میزبان کے سوال پر ایمان علی نے انکشاف کیا کہ ’اُنہیں اپنے چہرے کے خدوخال بالکل پسند نہیں ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں اپنی شکل بُری لگتی ہے۔

ایمان علی نے کہا کہ ’بہت سے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں خوبصورت ہوں لیکن جب میں شیشے میں خود کو دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ سب لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’جب لوگ مجھے یہ کہتے ہیں کہ تمہیں اپنا چہرہ پسند ہے اور تُم صرف ہمارے سامنے جھوٹ بولتی ہو تو واقعی میں ایسا نہیں ہوتا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے چہرے کی وجہ سے تصویریں بھی نہیں لیتی  کیونکہ مجھے کوئی تصویر اچھی ہی نہیں لگتی اور یہی وجہ ہے کہ میں سوشل میڈیا پر اپنی بہت کم تصاویر پوسٹ کرتی ہوں۔‘

About The Author