دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل 6: عماد وسیم نے پلے آف تک رسائی کو ہدف بنا لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پلے آف تک رسائی کو ہدف بنا لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پلے آف تک رسائی کو ہدف بنا لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں، پی ایس ایل میں ابھی تک کوئی بھی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کرپائی ۔

عماد وسیم نے اپنے اوپر ہونیوالی تنقید کو بھی مسترد کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ میں سخت محنت کی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے پرفارم کروں اور کامیابی میں اپنا حصہ ضرور ڈالوں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کل سے ابوظہبی میں شروع ہوں گے ۔

ویں لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔

اسلام آباد کی ٹیم میں حسن علی ، عثمان خواجہ اور شاداب خان جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں جب کہ محمد حفیظ ، راشد خان اور شاہین آفریدی لاہور قلندرز کا حصہ ہیں

About The Author